اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

5 جولائی، 2019

شندور میلے کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا ۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا

 



شندور میلے کا آغاز 7 جولائی سے ہوگا ۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا



کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز 5 جولائی 2019 ) پاکستان میں سیاحت کو فروع دینے کے لئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شندرو فیسٹیول 2019 کے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ جشن شندور کے موقع پر قومی ایئر لائن جمعہ یعنی 5 جولائی سے اضافی پروازیں آپریٹ کریگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ جشن شندور کے موقع پر سیاحت کے فروع اور سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ چترال کے لئے اضافی پروازیں ایئرلائن کی پہلے سے موجود پروازوں کے علاوہ ہونگی۔ شندور فیسٹیول ہر سال جولائی میں منعقد ہوتا ہے اور یہ ایک بین الاقومی حیثیت اختیار کرلیا ہے۔ فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر سیاح بڑی تعداد میں وادی کا رخ کرتے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے اونچے پولو گراؤنڈ چترال شندور میں منعقد ہوتا ہے۔ فیسٹیول کے دوران یہاں چترال اور گلگت کی مقامی موسیقی، ڈانس اور دیگر کھیلوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔ 10 دن تک شندور کا میدان خیموں کے شہر کا منظر پیش کرتا ہے۔ تا حد نگاہ خیمے نظر آنے لگتے ہیں اور رات کو روشنیوں کا نظارہ دل موہ لیتا ہے۔ ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں شام اور رات گزارنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں