اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 جولائی، 2019

شیخوپورہ کے کوٹ عبدالمالک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

 

شیخوپورہ کے کوٹ عبدالمالک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق



شیخوپورہ (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے نزدیک علاقے فضل کالونی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا، حادثے کے وقت گھر کے افراد سورہے تھے، بدقسمت میاں بیوی اور ان کے 5 بچے دو منزلہ مکان کے ایک پورشن میں رہائش پذیر تھے جو بظاہر خستہ حال تھا۔ محلے داروں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان مالی تنگدستی کی وجہ سے گھر کی مرمت نہیں کروا سکا اور مکان خستہ حال ہوگیا تھا اور بارش کے کچھ گھنٹوں بعد چھت منہدم ہوگیا۔ حادثے کے بعد پڑوسیوں، امدادی کارکنان اور رضاکاروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت کامران (عمر 40 سال)، کوثر (35 سال)، بیٹے عبداللہ اور بیت اللہ، اور بیٹیاں بسمہ، مقدس اور علیشہ کے نام سے ہوئی تمام بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔  ریسکیو 1122 حکام کا کہنا تھا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئیں جس کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں