اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

31 جولائی، 2019

چترال: امتحان میں کم نمبر آنے پر بالائی چترال کے گاؤں سنوغر میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

چترال: امتحان میں کم نمبر آنے پر بالائی چترال کے گاؤں سنوغر میں نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی



چترال: نتیجہ آنے لڑکی کی ایف ایس سی میں کم نمبر انے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے سنوغر میں ایک جواں سال لڑکی نے صرف اس وجہ سے خودکشی کرلی کہ ایف ایس سی کی امتحان میں اس کے نمبر کم آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ ائیر کی طالبہ ثنا ء سید دخترسید نظار علی شاہ جنہوں نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا مگر نتیجہ آنے پر پتہ چلا کہ اس کی نمبر کم ہیں جس پر وہ دل برداشتہ ہوکر بدھ کے روز سہہ پہر ساڑھے پانچ بجے دریا میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

متوفیہ کی لاش کو بونی شہر سے متصل چرون پل کے قریب مقامی لوگوں نے دریا سے برآمد کرکے ورثاء کے حوالہ کیا جسے بعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے بونی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی مہینے خودکشیوں کا یہ ساتواں واقعہ ہے جس میں چھ لڑکیوں اور ایک پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی تاہم اتفاق سے اورغوچ پل پر خودکشی کرنے والی لڑکی کو مقامی لوگوں نے دریا سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے زیر نگرانی پولیس کنٹرول سے رابطہ کرکے معلومات لینے کی کوشش کی گئی تو پولیس کو اس واقعے کا پتہ بھی نہیں تھا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں