اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 جولائی، 2019

عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

 

عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ:  پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے ’ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ‘ کے بعد اب قطر کے شہر دوحا میں منعقدہ ’عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء‘ میں بھی بھارت کو شکست دے دی، فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے 5 فریمز کے مقابلے میں 1-3 سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے دو فریمز جیتے جب کہ تیسرے فریم میں سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت پر مشتمل بھارتی سائیڈ نے کامیابی پائی تاہم پاکستان نے چوتھے فریم میں فتح اپنے نام کر کے وننگ ٹرافی پرقبضہ جمالیا۔قبل ازیں دوحا ہی میں منعقدہ اے سی بی ایس 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا تھا، فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے بابر مسیح کو 4-7 سے مات دی جبکہ سیمی فائنل میں عامرسرکوش نے اسجد اقبال کو 2-6 سے قابو کیا۔ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کو دو برانز میڈلز ملے، سیمی فائنل میں اسجد اقبال سابق عالمی چیمپئین بھارت کے پنکج ایڈوانی اور بابر مسیح تھائی لینڈ کے تھان وا ٹ تیرا پونگ پائبون سے ہار بیٹھے تھے، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اے سی بی ایس ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئین شپ جیتی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں