اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 جولائی، 2019

پولو کھیلوں کا بادشاہ ، بادشاہوں کا کھیل لیکن اس بار پولو کے بادشاہ کے بغیر۔ کھیلوں، سیاحت اور امن کو سیاست سے دور رکھیں

 

پولو کھیلوں کا بادشاہ ، بادشاہوں کا کھیل لیکن اس بار پولو کے بادشاہ کے بغیر۔ کھیلوں، سیاحت اور امن کو سیاست سے دور رکھیں



چترال (ٹائمزآف چترال خصوصی رپورٹ) شندور پولو فیسٹیول کے شروع ہونے میں اب 2 دن رہ گئے ہیں۔ لیکن پولو شائقین کی اس سال شندور پولو فیسٹیول سے دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ اور پولو شائقین سراپا احتجاج ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ چترال کے نام گرامی پولو کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا ہے۔ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے چترال اے پولو ٹیم کا اعلان کیا، یہ ٹیم ضلع لوئر اور اپر چترال دونوں کی نمائندگی کریگی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 7 جولائی 2019 سے ہونے جا رہا ہے۔ اتوار کو چترال سے جاری ہونے والی نوٹیفیکیشن میں لیجنڈ پولو کھلاڑی، سابق کپتان چترال پولو ٹیم اور ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرلملک کا نام شامل نہ تھا۔

شہزاذہ سکندر کی ٹیم اے میں عدم شمولیت سے پولو شائقین سوشل میڈیا پر سراپا احجتاج ہیں۔ شائقین کا مطالبہ ہے کہ سکندر کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔ شندور فیسٹول کو سیاست کی نذر کرنا چترالی عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی اور سیرو سیاحت اور پولو کے فروع  کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلکش کمیٹی نے شہزادہ سکندر کا  نام بطور کپتان دے دیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے ان کا نام لیسٹ سے نکال کر شندور پولو فیسٹیول کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ  چترال کی  4  ٹیموں نے شندور پولو فیسٹیول کا بیکاٹ کیا ہے جن میں چترال سی، ڈی سب ڈویژن مستوج اور لاسپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔  

چترال اے کی ٹیم سکندرالملک  کے بغیر ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، اظہار علی خان (کپتان)، صوبیدار اسرار ولی، حوالدار شہباز احمد، معراج الدین، نائیک امیر حمزہ، فیروز علی خان، حوالدار ضیاء الرحمن اور عرفان علی خان شامل ہیں۔ 
شندور فیسٹیول میں چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان میں 4 میچز کھلے جاتے ہیں، لیکن فیسٹیول کا سنسی خیز لمحہ اور سب سے یادگار فیسٹیول کے فائنل میں چترال اور گلگت کی اے ٹیموں کے ما بین مقابلہ ہوتا ہے۔ 

پولو کے نامور کھلاڑی شہزادہ سکندر کو ڈراپ کئے جانے سے پولو شائقین، سکندر کے فینز اور دوست نہایت مایوس ہیں۔ جبکہ سکندر پولو کھیلنے کے لئے بالکل فٹ ہیں اور کھلتے رہے ہیں۔ ضلعی پولو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹیری ایڈوکیٹ معیذ الدین بہرام نے کہا کہ 29 جون کو ہونے والی سیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں شہزادہ سکندر کو ٹیم کے کپتان کے طور پر شامل کرلیا گیا تھا لیکن جب نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا اس میں ان کا نام نکالا گیا تھا۔ اس حوالے سے شہزادہ سکندر نے کہا وہ نہیں جانتے کہ کیا وجہ ہے کہ ان کا نام نکل لیا گیا ہے۔ جبکہ وہ 38 سال چترال ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ناظمین یونین کونسلز اپر چترال اور تحریک حقوق عوام اپر چترال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نامور پولو پلیر شہزادہ سکندر الملک کو جشن شندور سے آؤٹ کرنا چترالی ثقافت پر بدترین حملہ ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ، ڈپٹی کمیشنر لوئر چترال اپنی ذاتی عناد کی وجہ سے اسٹار پلیر کو آؤٹ کیا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

پریس کانفرنس میں ناظم وی سی بونی2 سلامت خان، تحریک حقوق عوام کے سربراہ پرویز لال، رحمت سلام لال، سابق تحصیل ناظم مستوج شمس الرحمن لال،تحریک حقوق عوام کے صدر مختار لال،سید سلطان نگاہ، فرید احمد ، قربان علی ، سید شیر حسین ، سابق الیکشن کمیشنر نور گلاب ، پرنس سلطان الملک، جبار ، انعام اللہ اور دیگر موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمیشنر لوئر چترال پولو اسٹار شہزادہ سکندر الملک سے اپنی ذاتی عناد کی بدولت پولو جیسے ثقافتی کھیل کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی سی صاحب سے گزارش ہے  کہ اپنے منصب کے مطابق چترال کی خدمت کریں۔ اور سیاست کو سیاحت اور کھیلوں میں شامل کرنے سے گریز کریں۔ اور صوبائی حکومت اور عمران خان اس معاملے میں مداخلت کریں اور شندور فیسٹیول کو بدمزگی سے بچائیں۔

چترال کی ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں