اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

20 جولائی، 2019

چترال کے بالائی علاقے مروئی بالا میں آگ لگنے سے نو کمروں پر مشتمل پورا مکان جل گیا۔ مکان میں لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر۔

 

چترال کے بالائی علاقے مروئی بالا میں آگ لگنے سے نو کمروں پر مشتمل پورا مکان جل گیا۔ مکان میں لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر۔



چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے علاقے مروئی بالا میں شیر خان ولد غلام خان کا مکان جل گیا۔ پولیس کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگ گئی جس نے پورے مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے سے شیر خان کے مکان میں نو کمرے اور اس میں سامان بھی جل گیا جس کے نیجے میں شیر خان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ 

مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا اور اسے دوسرے مکانات تک پھیلنے سے روک دیا مگر اس وقت تک آگ کی وجہ سے پورا مکان جل چکا تھا۔ متاثرہ حاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریسکیو 1122 کے پہنچنے سے پہلے آگ بجھا یا تھا مگر جب ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے بروقت اطلاع تک نہیں دی تھی بلکہ اس علاقے کے ایک عام شہری نے ہمیں کافی دیر سے فون کیا تھا مگر جب ہم پہنچ گئے تو آگ نے سب کچھ جلایا تھا۔ 

اسی گاؤں میں ایک پولیس چوکی بھی موجود ہے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پولیس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ آگ بجھانے کیلئے 1122 ریسکو کو کال کرنا چاہئے یا وہ بھی سو رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس غفلت پر نہایت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مروئی چوکی پولیس کے حلاف کاروائی کرے کہ انہوں نے کیوں ریسکیو والوں کو بروقت اطلاع نہیں دی۔ اگر وہ اپنے کنٹرول روم فون نمبر 15 پر بھی اطلاع دیتے تو کنٹرول روم کا عملہ کم ازکم ریسکیو والوں کو اطلاع دیتے اور شیر خان کا اتنا نقصان نہ ہوتا۔ 

شیر خان نے صوبائی حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنا مکان دوبارہ تعمیر کر سکے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں