اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

8 جولائی، 2019

ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان کا دورہ آر ایس ایس کوغذی، تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ

ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان کا دورہ آر ایس ایس کوغذی، تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ



چترال، کوغذی(ایم۔فاروق) ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد ارشد خان نے رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی کا دورہ کیا ۔ اس دوران ان کے ساتھ محکمہ صحت کے صوبائی افسران اور ضلع چترال کے ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر حیدر الملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ 

انھوں نے آر ایچ سی کوغذی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں موجود جدید مشینری اور مریضوں کی تشخیص کے سامان کا بھی معائنہ کیا ۔ علاؤہ ازیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی سراہا اور مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ۔ اس دوران  ڈی۔جی ہیلتھ کو اس ہسپتال میں ایم۔بی۔بی۔ایس ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی کمی اور ادویات کی کمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ان مسائل سے آگاہی کے بعد انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں بہترین طبی مراکز قائم ہیں اور ان آر ایچ سی ہسپتالوں کو جدید مشینری اور ادویات کی فراہمی سمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹر ضرور تعینات کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صحت کی معیاری اور بنیادی طبی سہولیات میسر ہوسکیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں