اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 جولائی، 2019

ایل جی نے دنیا کا پہلا ملی سیکنڈ آئی پی ایس گیمنگ مانیٹر متعارف کرادیا

 

ایل جی نے دنیا کا پہلا ملی سیکنڈ آئی پی ایس گیمنگ مانیٹر متعارف کرادیا


کراچی، 09 جولائی، 2019۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے الٹرا گیئر کے نام سے دنیا کا پہلا ایسا گیمنگ مانیٹر متعارف کرایا ہے جس کا آئی پی ایس ڈسپلے 1 ملی سیکنڈ ہے۔ ایل جی کی جانب سے الٹرا گیئر آئی پیس ایس گیمنگ مانیٹر گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لئے انتہائی حیران کن ثابت ہوگا۔ اس میں غیرمعمولی کلر ری پروڈکشن، انتہائی تیزرفتار ریسپانس ٹائم جیسی خصوصیات ہیں۔ انتہائی تیزرفتاری اور حیران کن پکچر کوالٹی کے ساتھ ایل جی کے مانیٹرز گیم کھیلنے کے شوقین افراد کے لئے ایک شاندار سہولت ہے۔ 

ایل جی کی جانب سے یہ 38 انچ اور 27 انچ کے ماڈلز میں دستیاب ہے جن کی بالترتیب ہائی اسکرین ریزولوشن 3840 بائی 1600 اور 2560 بائی 1440 ہے۔ یہ چلنے کے دوران ہر طرح کی رکاوٹ سے پاک ہے اور حیران کن روانی سے۔ ایل جی کی جانب سے بڑے مانیٹر کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ 21:9 اسپیکٹ ریشو کے ساتھ گیمر کی روانی میں بہتری لائی جائے جبکہ اس میں ورچولی بارڈر لیس ڈیزائن اور اپ گریڈ شدہ اسفیئر لائٹنگ 2.0، مانیٹر کی پشت پر آر جی بی لائٹس شامل ہیں جن کی بدولت گیم کھیلتے ہوئے تیزی سے بدلتے ہوئے رنگوں سے شاندار منظرکشی ہوتی ہے۔ 



اسی طرح 27 انچ کا الٹرا گیئر مانیٹر ایچ ڈی آر 10 چلانے میں معاون ہے جبکہ 38 انچ والا ماڈل VESA ڈسپلے ایچ ڈی آر 400 خصوصیت کا حامل ہے اور کارکردگی اور امیج کی جانچ پڑتال میں 300 سے زائد آزمائشوں پر پورا اترنے پر این وی آئی ڈی آئی اے سے سند یافتہ ہے۔ دونوں مانیٹرز میں گیمرز کے لئے ڈائنامک ایکشن سنک موڈ، بلیک اسٹیبلائیزر اور بہترین درستی کے لئے کراس ایئر جیسے خصوصی سہولیات ہیں۔ 

ایل جی الٹرا گیئر نانو آئی پی ایس گیمنگ مانیٹرز اگلے ماہ پیش کئے جائیں گے تاہم امریکہ میں یکم جولائی سے اسکے ماڈلز کی پری آرڈرز کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی سے مختلف یورپی ممالک دستیاب ہوگا۔ 

ایل جی کی جانب سے دونوں ماڈلز دنیا کی سب سے بڑی سالانہ گیمنگ ایکسپو میں پیش کئے جاچکے ہیں جس کا انعقاد گزشتہ ماہ لاس انجیلس کے کنونش سینٹر میں ہوا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں