اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 اگست، 2019

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کی دو بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو 36، 36 ارب جمع کرنے کا حکم دے دیا

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک کی دو بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو 36، 36 ارب جمع کرنے کا حکم دے دیا


اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کے لائسنس تجدید کے معاملہ پر دو نجی موبائل کمپنیوں (ٹیلی نار،موبی لنک) کو دو ہفتوں میں پچاس فیصد لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمپنیاں کم از کم چھتیس چھتیس ارب روپے دو ہفتوں میں جمع کرائیں ۔ 

بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،پی ٹی اے نے ایک لائسنس تجدید کے لئے 72 ارب روپے فیس مقرر کی تھی ، موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کررکھی ہے ۔عدالت نے گارنٹی کے طور پر دونوں کمپنیوں کو آدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیا اور کہاکہ اپیل پر فیصلہ آنے تک دونوں موبائل کمپنیاں آدھی رقم جمع کرائیں ۔ عدالت نے کہاکہ نئے لائسنس فیس کی آدھی رقم ادا کئے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں