راولاکوٹ، ہجیرہ اور پوٹھی چھپریاں میں لینڈسلائیڈنگ سے 4 مکانات تباہ، 7 افراد ملبے تلے آکر جاں بحق
راولا کوٹ، آزاد کشمیر (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے راولاکوٹ ، ہجیرہ اورپوٹھی چھپریاں میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات تباہ اور 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولاکوٹ میں ہجیرہ اور پوٹھی چھپریاں میں موسلادھار بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات منہدم اور7 افراد جاں بحق ہو گئے ، امدادی ٹیموں نے ملبے سے 2 لاشیں نکال لیں۔ دیگرافرادکوملبے سے نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ کے مطابق بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے ،علاقے میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کے باعث مزید لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ