اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 اگست، 2019

خورشید شاہ کے 500 ارب سے زائداثاثوں کا انکشاف ،نیب نے پی پی رہنما کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں

 

خورشید شاہ کے 500 ارب سے زائداثاثوں کا انکشاف ،نیب نے پی پی رہنما کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلیں



کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے 500ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے ، نیب نے خورشید شاہ کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کے خلاف انتہائی اہم شواہد حاصل کرلیے ۔ جس میں خورشید شاہ کے پانچ سو ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے۔نیب نے خورشیدشاہ کے اکائونٹس، بے نامی جائیدادوں ، بدعنوانی سے بنائے گئے اثاثوں اور فرنٹ مین کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ خورشید شاہ اور اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں 105بینک اکائونٹس ہیں۔

خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر83 جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔دستاویز کے مطابق جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں، پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015 سے قبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔نیب دستاویز میں بتایا گیا خورشید شاہ کامبینہ فرنٹ پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا ، فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11 اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10 جائیدادیں ہیں۔دستاویز کے مطابق خورشید شاہ نے اعجازپل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2 جائیدادیں بنائیں ، مبینہ فرنٹ مین کے لیے کارڈیو اسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی۔نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے، پی پی رہنما کی زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرڈہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے جبکہ سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبے عمر جان کی کمپنی کو دلوائے گئے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں