اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

17 اگست، 2019

چینی کمپنی ہواوے نے امریکی کمپنی گوگل کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی، اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا اور گوگل میپ کا مقابل تیار کرنے کا اعلان

 

چینی کمپنی ہواوے نے امریکی کمپنی گوگل کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی، اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا اور گوگل میپ کا مقابل تیار کرنے کا اعلان


ڈونگوانگ، چائنا (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کی جانب سے چین کی سب سے بڑی اور دنیا کی مضبوط کمپنی ہواوے پر پابندی اور گوگل کی جانب سے ہواوے موبائلز کے لئے گوگل انڈرائڈ کی بندش کے اعلان کے بعد ہواوے نے بھی امریکی کمپنی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ چینی کمپنی ہواوے Huawei نے امریکی کمپنی گوگل کے کے موبائل آپریٹنگ سسٹم انڈرائڈ اور مقبول سوفٹ وییئر اور ویب سائیٹ گوگل میپ کے مقابلے میں اپنا میپ تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈونگوانگ، چین میں ہونے والی  سالانہ ہواوے ڈویلپر کانفرنس میں ایک نئے کراس پلیٹ فارم آپریٹنگ سسٹم ہارمنی او ایس (HarmonyOS) کو متعارف کرایا ہے۔ یہ ہواوے کے ہونگ مینگ او ایس کا انگریزی نام ہے۔  سی ای او رچر ڈیو  نے بتایا کہ نیا آپریٹنگ سسٹم 2017 سے ڈویلپمنٹ کے مراحل میں تھا۔ اس آپریٹنگ سسٹم پر مبنی پہلی پراڈکٹ  کل  ہواوے کا ذیلی برانڈ  آنر متعارف کرائے گا۔ 

ہواوے کا مقصد ہے کہ  ایک ایسا نیا  آپریٹنگ سسٹم بنایا جائے جو اوپن سورس ہو اور بہت سی ڈیوائسز جیسے سمارٹ فونز سے سمارٹ وئیر ایبلز، ٹی وی، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور حتی کہ کاروں تک میں استعمال کیا جا سکے۔

ہارمنی او ایس ایک مائیکرو کرنل بیسڈ آپریٹنگ سسٹم ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ بہت کم ذرائع استعمال کرے گا، جس کی وجہ سے آپریٹنگ سسٹم کی رفتار خاصی تیز ہوگی۔ یہ اوپن  سور س ہے  اور تمام ڈیوائسز کی سیکورٹی کے لیے ٹی  ای ای (Trusted Execution Environment) کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہارمنی او ایس کا آرک کمپائلر  تمام بڑی پروگرامنگ لیگوئجز جیسے سی ، سی پلس پلس، جاوا، جاوا سکرپٹ اور کوٹلن کو سپورٹ کرتا ہے۔

تقریب کے دوران رچر ڈیو نے بتایا کہ ہارمنی او ایس نظریاتی طور پر تو اینڈروئیڈ کو بدل سکتا ہے  لیکن  کمپنی ابھی  صارفین اور گوگل  کے بہترین ایپ پورٹ فولیو کے باعث اس میں گوگل کے سافٹ وئیر استعمال کرے گی۔

رچرڈ نے دعویٰ کیا کہ اگر اس میں زیادہ پیچیدگی آئی تو صارفین چند دنوں میں  نئے او ایس پر منتقل ہونے کے قابل ہونگے۔ ایپ سپورٹ کے بارے میں رچرڈ نے بتایا کہ ہارمنی او ایس بتدریج تمام اینڈروئیڈ ایپس، ایچ ٹی ایم ایل 5 اور لینکس بیسڈ کو سپورٹ کرے گا۔ 

ہارمنی او ایس کا مقصد اینڈروئیڈ  کی جگہ لینا اور مستقبل میں گلوبل آپریٹنگ سسٹم  بننا ہے۔ ہواوے نے ڈویلپر کو ڈویلپر کٹ بھی فراہم کرےگا تاکہ  نئے او ایس کے لیے تیزی سے ایپس بنائی جا سکیں گے۔

گوگل میپ کو چینلنج
چینی کمپنی ہواوے نے  گوگل کی مقبول ترین میپس اپلیکشن کے مقابلے میں اپنا میپ لانے کی بھی تیاری کرلی ہے۔ چائینیز میڈیا کے مطابق ہواوے ایک میپنگ ٹول کٹ اکتوبر میں جاری کرے گی جو موبائل ایپس اور سروسز کو مقامی میپس سے کنکٹ کرے گی اور یہ گوگل میپس کی جگہ لے گی۔ اس سروس کو میپ کٹ کا نام دیا گیا ہے جو اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد بھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگی بلکہ ڈویلپرز اسے مختلف ایپس کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے کلاﺅڈ سروسز کے صدر زینگ پنگان کے مطابق میپ کٹ 40 زبانوں میں دستیاب ہوگی جس میں رئیل ٹائم ٹریفک کی صورتحال، نیوی گیشن سسٹم اور اگیومینٹڈ رئیلٹی میپنگ سپورٹ دی جائے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں