اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 اگست، 2019

سندھ حکومت،میئر کراچی اور انتظامی ادارے کام چور ہوچکے ہیں: پاسبان

 

سندھ حکومت،میئر کراچی اور انتظامی ادارے کام چور ہوچکے ہیں: پاسبان

آئندہ انتخابات میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا میئر آئے گا، عوام کو مسائل سے نجات دلائے گا: عبدالحاکم قائد
اپنی بجلی،اپنا بیت المال ہوگا اور عوام کو بنیادی حقوق بھی میسر ہوں گے،پارٹی ورکرز جدوجہد تیز کریں
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر کا ڈسٹرکٹ سینٹرل کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے ہمرا ہ نصرت بھٹو کالونی کا دورہ
سلیم جنجوعہ،شفقت،رضوں شانی،محمد آصف،محمد علی،خادم حسین،لیاقت علی،محمد عظیم،محمد شکیل،محمد رشید،ندیم خان،آصف بخش و دیگر بھی موجود تھے

کراچی  (پریس رہلیز ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت،میئر کراچی اور کراچی کے تمام انتظامی ادارے نااہل اور کام چور ہوچکے ہیں۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پاسبان کے امیدوار کھڑے کریں گے جو کراچی کو مسائلستان سے نجات دلائیں گے،اپنی بجلی،اپنا بیت المال ہوگا اور عوام کو بنیادی حقوق بھی میسر ہوں گے۔ وہ گذشتہ روزپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سلیم جنجوعہ،شفقت،رضوں شانی،محمد آصف،محمد علی،خادم حسین،لیاقت علی،محمد عظیم،محمد شکیل،محمد رشید،ندیم خان،آصف بخش و دیگر کے ہمراہ نصرت بھٹو کالونی کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ حکومت سندھ 12سال میں سندھ کے عوام کو مسائل کے انبار، کچرے کے ڈھیروں،گندگی،پینے کے آلودہ مضر صحت پانی،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں،خستہ حال ٹرانسپورٹ سے نجات نہیں دلا سکی اور میئر کراچی روز اول سے ہی رونے دھونے میں مصروف ہیں۔پاسبان کا میئر آئے گا تو مسائل حل کرکے بھی دکھائے گا۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ سندھ اور کراچی کو مافیاؤں کے حوالے کردیا گیا ہے اور تمام مافیائیں الگ الگ طریقے سے سندھ اور کراچی کے عوام کو،ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعدسے آج تک عوام کو پانی،بجلی،صحت و صفائی کے مسائل میں جکڑے رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ ہر سال بجٹ پاس کرو اور ہڑپ کروکی پالیسی ختم نہیں ہوگی مگر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مئیر بجٹ عوام کی فلاح و بہبود پر لگائے گا اورعملی طور پربہت کچھ کرکے دکھائے گا۔ انہوں نے کراچی بھر کے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جدوجہد تیز کریں اور اپنے علاقوں میں عوام کے اصل خدمت گاروں کو تلاش کریں اور انہیں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت کے لئے باقاعدہ دعوت دیں

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں