اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

3 اگست، 2019

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرنے جارہا ہے، وادی سے سیاحوں کو فوری نکل جانے کا حکم، عوام کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت

 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرنے جارہا ہے، وادی سے سیاحوں کو فوری نکل جانے کا حکم، عوام کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت



مقبوضہ کشمیر سے سیاحوں کو فوری نکلنے کا حکم، عوام کو خوراک کا ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت،جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟

نئی دہلی(سی پی پی) بھارتی حکام نے متنازعہ علاقے کشمیر میں گئے ہوئے تمام سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خطرے کے تناظر میں اس علاقے سے نکل جائیں۔ یہ حکومتی انتباہ ہندو زائرین کی امرناتھ یاترا سے قبل کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کو مزید چوکس کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو خوراک اور ایندھن کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگ ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوراک خریدنے میں مصروف ہیں اور بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں کی کثیر تعداد بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکی حکومت اس شورش زدہ علاقے میں مزید پچیس ہزار فوجی متعین کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں