اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

5 اگست، 2019

ٹریفک حادثات فنڈزمیں کرپشن شرمناک ہے، نیب کی تحقیقات خوش آئند ہے: پاسبان

 

   ٹریفک حادثات فنڈزمیں کرپشن شرمناک ہے، نیب کی تحقیقات خوش آئند ہے: پاسبان

  • تعلیم،صحت اور ترقیاتی کاموں پر لگائے گئے فنڈ زکی بھی تحقیقات کی جائیں: عبدالحاکم قائد 
  • پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نیب کو محکموں کی نااہلی اور کرپشن پر مشتمل تفصیلی خط بھی رسال کرے گی: سردار ذوالفقار
  • حادثات کا شکار شہری سرکاری ہسپتالوں میں تڑپ رہے ہوتے ہیں،مرنے والوں کو کفن تک کے پیسے نہیں دیئے جاتے 


کراچی (پریس ریلیز)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقارنے ٹریفک حادثات فنڈزمیں کرپشن کے انکشافات کو شرمناک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ نیب کی تحقیقات خوش آئند ہے۔ نیب،شعبہ تعلیم،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ ادویات کے فنڈز، صفائی ستھرائی،سڑکوں کی تعمیرات،سیوریج اور پینے کے پانی کے لائنوں کی تنصیب،،ٹینکرز کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی وترقیاتی کاموں کے پر لگائے گئے بجٹ اور بجلی اور دیگر اشیاء میں ملنے والی عوام کو سبسڈی کی بھی تحقیقات کرے۔تمام محکمے کرپشن زدہ ہوچکے ہیں اور سندھ حکومت کے تمام محکموں میں ہرطرف کرپشن ہی کرپشن نظر آرہی ہے۔ 


پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نیب کو محکموں کی نااہلی اور کرپشن پر مشتمل تفصیلی خط بھی رسال کرے گی۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں عبدالحاکم قائد اور سردار ذوالفقار نے کہا کہ بجٹ اگر بندر بانٹ کئے بغیر استعمال کئے جائیں تو قومی خزانے پر کبھی بھی کرپشن کابوجھ نہیں پڑ سکتا۔ شہر میں آئے روزحادثات ہوتے ہیں اور شہری سرکاری ہسپتالوں میں تڑپ رہے ہوتے ہیں اگر فنڈ مختص ہیں تو وہ فنڈکس کس کو دیا گیا ہے اور کہاں خرچ ہوا؟،کس نے کتنی کرپشن کی؟یہ تمام تر تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حادثات کا شکار شہری دوائیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اورجانبحق ہونے والے شہریوں کے ورثا کو کفن کے پیسے بھی نہیں ملتے۔پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی ڈائریکٹر نیب سندھ سے یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ باقاعدہ اعلان کریں کہ حادثات کا شکار وہ شہری جن کے گھرانوں کے افراد حادثات میں انتقال کرگئے ہیں اوروہ شہری جو حادثے کا شکار ہوکر معذور ہوچکے ہیں یا اب تک علاج معالجہ کروارہے ہیں وہ نیب کے دفتر میں اپنی میڈیکل فائل کے ساتھ اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اعلان کے نتیجے میں پوری کرپشن کھل کر سامنے آجائے گی اور حادثات کا شکار شہریوں کو معاوضہ کی فراہمی بھی ممکن بنایا جاسکے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں