اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 اگست، 2019

کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی

 

کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی



راولپنڈی (این این آئی) کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے ، پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائیگی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں بھارت کے غیر آئینی قدم اورایل اوسی صورت حال پر غور کیا گیا ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے حکومت کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔کور کمانڈرز نے کہاکہ پاکستان نے کبھی بھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا 35 Aکو تسلیم نہیں کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ِ پاکستان آرمی کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی تک اْ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان آرمی اپنی اس ذمہ دار ی کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے،پاک فوج اس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں