اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 اگست، 2019

موری پائیں میں جیب گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ایک شخص جاں بحق باقی افراد معمولی زخمی

موری پائیں میں جیب گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، ایک شخص جاں بحق باقی افراد معمولی زخمی


چترال (گل حماد فاروقی)  پولیس کے مطابق آج سہہ پہر کو جیب جوکہ چترال سے موری پائیں جارہی تھی ، موری پائیں کے مقام پر پہنچ کر حادثہ کا شکار ہوگئی ، جسکی وجہ سے گاڑی میں سوار فیض کتاب گھر چترال کے مالک مولانا فیض محمد موقع پر جان بحق ہوگئے اور انکی فیملی بال بال بچ گئی ۔ 

مقامی لوگوں نے جان بحق شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی کوغذی پہنچایا  ۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ جان بحق شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو حوالہ کردیا جائے گا ۔ 

واضح رہے کہ جان بحق شخص مولانا فیض محمد موری پائیں کی شہداء کی فاتحہ خوانی کے لیے اپنے سسرال موری پائیں جارہے تھے جوکہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا ۔ 

زرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہو نے والی گاڑی موری پائیں والوں کی بتائی جارہی ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں