اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 اگست، 2019

سنیٹ الیکشن: میر حاصل بزنجو کا ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگین الزام ، DG ISPR کا سخت ردعمل سامنے آگیا

 

سنیٹ الیکشن: میر حاصل بزنجو کا ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگین الزام ، DG ISPR کا سخت ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہمیں اخلاقی طورپرجیت گیا ہوں، اپوزیشن کی لیڈرشپ کا مجھ پراعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،اےپی سی میں سب کوبےنقاب کریں گے۔  آج 1973 کا آئین بنانے والوں کی روح کانپ گئی ہوگی، ہم  پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدو جہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےایوان بالااورپاکستان کی سیاست اورآئین کے لیے المیہ ہے،میں اخلاقی طورپرجیت گیا ہوں۔



انہوں نے کہا کہ اےپی سی میں سب کوبےنقاب کریں گے، وزیرخارجہ اورگورنرپنجاب میں ملاقات ہوئی اور  انتخاب کی حکمت عملی بنائی گئی،اس سے قبل ایک صحافی نے سوال کیا کہ خفیہ رائے شماری میں جن 14اراکین نے خلاف ووٹ دئے یہ کون ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے لوگ ہیں ۔

سنیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی طرف سے سیلیکٹڈ ناکام چیرمین سینیٹ بزنجو کے بیان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ردعمل آگیا ہے۔  چیئرمین سینیٹ بننے کا خواب ادھورا رہ جانے پر ڈی جی آئی ایس آئی پر مداخلت کا الزام لگانے والے میر حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل بھی آگیا ہے۔

میر حاصل بزنجو کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے بجائے پاک فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رد عمل دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کی جانب سے ملک کے پریمیئر ادارے کے سربراہ پر الزام عائد کرنا انتہائی ناپسندیدہ ہے، ان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ   ذرا سے سیاسی مفاد کیلئے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں