اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اکتوبر، 2019

پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ۔ نیسلے کے 22 ملین ڈالرز لاگت کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا شیخوپورہ میں افتتاح

 

پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ۔ نیسلے کے 22 ملین ڈالرز لاگت کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا شیخوپورہ میں افتتاح

کراچی: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نیسلے پاکستان کی شیخوپورہ میں جدید ترین خطوط پر قائم کردہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا۔نیسلے کی عالمی معیار پر تیار کردہ جوسز، نیکٹرز اور مشروبات کی وسیع ترین رینج' نیسلے فروٹا وائیٹلز 'کا پاکستان میں قائم کردہ نیا پلانٹ تقریباً 24,000یونٹس فی گھنٹہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور 22ملین ڈالرز کی خطیر لاگت سے قائم کردہ یہ پلانٹ نیسلے ادارے کی حالیہ تاریخ میں عالمی سطح پر بلند ترین سرمایہ کاری کا اعزاز رکھتا ہے۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم ملک میں عالمی تجارتی و کاروباری اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ حامل سازگار ماحول کی ترویج کیلیے شب و روز کوشاں اور مکمل تندہی سے ملکی معیشت کے احیاء کیلیے مصروفِ عمل میں۔
یہ پہلو انتہائی قابلِ مسر ت ہے کہ نیسلے جس کا شمار غذائی مصنوعات و مشروبات سازی میں دنیا کے صفِ اول کے اداروں میں ہوتا ہے پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری کرکے قابلِ تقلید نظیر قائم کررہا ہے۔

اپنے خطاب میںملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا -" میرے لیے یہ بات انتہائی طمانیت بخش ہے کہ نیسلے نے روزِ اول سے پاکستانی عوام کے لیے نت نئے مواقعوں کی تخلیق میں خصوصی دلچسپی و رغبت کا مظاہرہ کیا ہے اور نیسلے کی جانب سے کی گئی وافر سرمایہ کاری ملکی مستقبل پربھر پور اعتماد اور یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

"اس موقع پر اپنے خطاب میں نیسلے پاکستا ن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سامر شدید نے کہا کہ نیسلے کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری پاکستان اور ملکی ترقی کے امکانات پر اپنے مسلسل یقین و توثیق کا برملا اظہار ہے اور نو تعمیر کردہ پلانٹ کی بدولت ہماری چونسا ویلیو چین کا ادغام و انضمام ہمارے لیے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔ ہم نے آ م کی پیداوار و معیار میں اضافے کیلیے تقریباً 110زرعی فارمز میںجدید پیداواری تکنیک اور ثمر آور زرعی ارجحانات متعارف کیے جہاں سے ہم چونسا آم حاصل کررہے ہیں۔

چونسا ویلیو چین کی حالیہ پیوستگی ہماری " مشترکہ اقدار کی پیہم تخلیق"کے زریں اصول کی عکاس ہے جسکے طفیل ہم اس بات کی تصدیق و توثیق کرتے ہیں کہ ہماری تمام تر ادارتی، صنعتی ، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں اور مصنوعات نیسلے کی مسلسل ترقی و فروغ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ارتفاع و عوامی بہتری کیلیے انتہائی مثبت اور کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔

سامر شدید نے مزید کہا"ہم ملک میں تجارتی احیاء و بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے حکومتی اقدامات کو تہہ دل سے سراہتے ہیں جنکی بدولت ورلڈ بینک کی حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کو کاروباری افعال کی انجام دہی میں سازگار ماحول برپا کرنے کے حوالے سے قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دنیا کے ٹاپ 20ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ یہ کامیابی ملک میں مثبت کاروباری مسابقت کی ترویج، نجی سیکٹرکی ترقی و نمو کیلیے بھر پور معاونت کی فراہمی اور تجارتی و کاروباری ادراوں کی راہ میں حائل انضباطی و انتظامی بار کی تخفیف کیلیے حکومتی وابستگی کی عین عکاس ہے۔"


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں