اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

30 اکتوبر، 2019

چترال کی افغان صوبے کنڑ سے ملحقہ سرحد پر افغان فوج کی فائرنگ سے پاک افغان بارڈر ارندو میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے

 

چترال کی افغان صوبے کنڑ سے ملحقہ سرحد پر افغان فوج کی فائرنگ سے پاک افغان بارڈر ارندو میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے 

چترال(ٹائمزآف چترال نیوز 30 اکتوبر2019 ) انٹر سروسس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، منگل کے روز چترال کی سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 6 شہری زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوج کی جانب سے صوبہ کنڑ کے ضلع ناری سے مارٹر اور ہیوی مشین گنوں سے فائر کیے گئے بعد میں پاک فوج نے فائرنگ کا جواب دیا۔



دیگر ذرائع کے مطابق 6 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری سے ارندو گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس سے شہر میں خوف حراس پیدا ہوگیا۔ مکانوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج نے موثر جواب دیا اور افغان بارڈر چوکیوں کانڈکسی اور دلبر کو نشانہ بنایا جہاں سے حملہ شروع کیا گیا تھا۔ تاہم ، دونوں ممالک کے فوجی حکام کے ٹیلیفونک رابطے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ وقتی طور پر رک گیا ۔

منگل کے روز جب افغان سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے آر پار سے بلا اشتعال فائرنگ کا تبادلہ کی تو پاک فوج کے چھ جوانوں اور پانچ عام شہریوں سمیت کم از کم گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے مؤثر ردعمل کا اظہار کیا اور فائرنگ سے مصروف افغان سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں