اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 اکتوبر، 2019

چینی کمپنی پاکستان میں 70ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے سرامکس فیکٹری لگائے گی،جلد تعمیر کا آغاز ہوگا

 

چینی کمپنی پاکستان میں 70ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے سرامکس فیکٹری لگائے گی،جلد تعمیر کا آغاز ہوگا



اسلام آباد (آن لائن) چین کی کمپنی سرامکس کے شعبہ میں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی‘ فیکٹری کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے جو مارچ 2020 تک پیداوار شروع کردے گی۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پی آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی ایک معروف کمپنی کو بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانے کی تعمیر کیلئے 37 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جہاں پر سرامکس کی فیکٹری تعمیر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سرامکس مصنوعات کی تیاری سے متعلق قائم کئے جانے والے صنعتی یونٹ پر70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ای ڈی ایم سی مقامی وغیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات اور خدمات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کئی عالمی کمپنیاں بھی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرچکی ہیں جس سے عمل درآمد جلد شروع ہو جائیگا۔‎



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں