اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 اکتوبر، 2019

جوبلی لائف انشورنس کاآئوٹ ڈورون کے ساتھ معاہدہ، کراچی ایئرپورٹ پر میجسٹک لاؤنج میں سیفرون ممبرز دیگر سہولیات کے ساتھ فاسٹ ٹریک سروس استعمال کرسکیں گے

 

جوبلی لائف انشورنس کاآئوٹ ڈورون کے ساتھ معاہدہ، کراچی ایئرپورٹ پر میجسٹک لاؤنج میں سیفرون ممبرز دیگر سہولیات کے ساتھ فاسٹ ٹریک سروس استعمال کرسکیں گے



کراچی: پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے آؤٹ ڈور ون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت جوبلی لائف کے سیفرون ممبرز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں انٹرنیشنل ڈیپارچر میں حال ہی میں کھلنے والے میجسٹک لاؤنج میں اپنی فلائٹس کے انتظار میں بہترین انداز سے وقت صرف کرسکتے ہیں۔

سیفرون ممبرز چیک ان ہونے کے بعد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس لاؤنج میں بہت سی سہولیات بشمول امیگریشن اور سیکورٹی کے ذریعے اپنی نوعیت کی پہلی فاسٹ ٹریک سروس بھی شامل ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سید عثمان قیصر، آؤٹ ڈور ون کے ڈائریکٹر نوید ظفر، آؤٹ ڈور ون کے چیف آپریٹنگ آفیسر حکمت ترابی اور آؤٹ ڈور ون کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سلمان شاہد علی سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کراچی ایئرپورٹ پر حال ہی میں متعارف ہونے والے میجسٹک لاؤنج میں مختلف سہولیات موجود ہیں جن کی بدولت مسافروں کا اچھے ماحول میں وقت گزرسکتا ہے۔ ان میں خصوصی طور پر سگار لاؤنج، کوکوچین کے اعلیٰ معیار کے کھانے، کشادہ نشستیں، تیزرفتار وائی فائی، لیپ ٹاپ اسٹیشن، ٹھنڈے و گرم مشروبات، استقبالیہ، تازہ اخبارات و جرائد، فلائٹ کی معلومات و سروسز، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر بہت سی جدید سہولیات شامل ہیں۔

اس اشتراک کے بارے میں جوبلی لائف انشورنس کے کارپوریٹ، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے گروپ ہیڈ سہیل فخر نے کہا، "جوبلی لائف ہمیشہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر نظر رکھتی ہے جن کے ذریعے اپنے معزز کسٹمرز کو ایسی معیاری خدمات فراہم کی جائیں جو کوئی دوسرا ادارہ فراہم نہ کرپائے۔ میجسٹک لاؤنج ہمارے سیفرون ممبرز کے لئے بہترین مقام کے طور پر خدمات پیش کرے گا اور وہ سفر پر روانگی سے قبل ان سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اشتراک پائیدار اور نتیجہ خیز ہوگا۔
" اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آؤٹ ڈور ون کے سی ای او خرم ظفر نے کہا، "ہم جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ اشتراک پر انتہائی خوش ہیں اور اپنے میجسٹک لاؤنج میں سیفرون کارڈ ہولڈرز کو خصوصی طور پر بہترین معیار کی خدمات فراہم کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اپنے لاؤنج میں اعلیٰ معیار کے تجربے سے گزرنے اور فاسٹ ٹریک سروس کی اضافی سہولت کی بدولت وہ سیفرون کارڈ ہولڈر ہونے پر فخر محسوس کریں گے۔

ہمارا یہ عزم بھی ہے کہ اپنے لاؤنج کی خدمات کا دائرہ کار کو پاکستان کے دیگر بڑے شہروں بشمول لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور تک پھیلایا جائے ، ہم جلد ہی ان شہروں میں مسافروں کو یہ سہولت فراہم کریں گے۔" فاسٹ ٹریک سروسز ایئرپورٹ پر اعلیٰ معیار خدمات کی فراہمی کا ایک بہترین موقع ہے جس میں درخواست پر ہینڈ بیگیج ٹرالیز، خیرمقدمی اعزازی مشروب اور پورٹر سروس، درخواست پر مفت گالف کارٹ سروس اور خصوصی ون ٹو ون سروس شامل ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں