اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

19 اکتوبر، 2019

چترال کے بالائی علاقے داڑوم گول (برنس) میں کرولا کار کھائی جاگری، حادثے میں دیر کا رہائشی واحد گل جاں بحق

 

چترال کے بالائی علاقے  داڑوم گول (برنس) میں کرولا کار کھائی جاگری، حادثے میں دیر کا رہائشی واحد گل جاں بحق


جاں بحق ہونے والے   شحص واحد گل ولد تازہ گل کا تعلق حال ضلع دیر بالا سے بتایا جاتا ہے۔

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے  بونی روڈ پر بَرنس گاؤں میں  داڑوم گول کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک شحص جاں بحق ہوا ہے۔  کوغذی پولیس کے مطابق  بونی   سڑک پر  ایک XLI No 6067  کافی گہرے کھائی میں گرگیا ہے  جس کے نتیجے میں ایک شحص جو گاڑی کا ڈرائیور تھا موقع ہی پر جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی کافی گہرے کھائی میں دریا کے کنارے گر چکا ہے مگر  یہ معلوم نہیں کہ یہ گاڑی کہاں جارہی تھی۔ 

مرنے والے کے شناحتی کارڈ سے اس کی شناحت ہوئی ہے جس کے مطابق اس کا  نام واحد گل ولد  تازہ گل سکنہ  حال ضلع دیر بالا  ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسے ضروری کاروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کررہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ چترال بھر کی سڑکیں انتہائی حطرناک ہیں کیونکہ زیادہ تر سڑکیں دریا کے کنارے گزرتے ہیں جہاں دریا کی جانب کوئی حفاظتی دیوار یا تو ہوتا نہیں ہے یا وہ ٹوٹ کر حتم ہوا ہے۔ سڑک کی بیچ میں کھڈے اور بڑے پتھر ایک اور مسئلہ ہے جس کی باعث اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔ تین روز قبل بھی اس سڑک پر  ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں نو افراد جاں بحق اور دس زحمی ہوئے تھے۔ 

چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر  صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایاجائے اور جو پچاس کروڑ روپے  کی اعلان ہوا تھا کہ چترال کی خوبصورتی پر حرچ ہوں گے اسے فوری جاری کرکے ان سڑکوں پر کام شروع کی جائے تاکہ آئے روز اس قسم حادثات سے بچا جاسکے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں