اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 اکتوبر، 2019

ایل جی اور یونیٹی ٹیکنالوجیز کا خودکار گاڑیوں کی سمولیشن پر اشتراک

 

ایل جی اور یونیٹی ٹیکنالوجیز کا خودکار گاڑیوں کی سمولیشن پر اشتراک 

مشین لرننگ کے ماہرین کے ساتھ LGSVL Simulator کے نام سے نیا سوفٹ ویئرتیار کرلیا گیا

کراچی، 18 اکتوبر، 2019۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سلیکون ویلی میں اپنے الیکٹرانکس امریکا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں یونیٹی ٹیکنالوجیز کے مشین لرننگ ماہرین کے ساتھ ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر (LGSVL Simulator) کے نام سے جدید سمولیشن سوفٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے خودکار گاڑیوں کے ڈیولپرز کو سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کے لئے اپنے سسٹم میں ضروری تبدیلیاں لانے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ یونیٹی سمولیشن پر ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر کے اشتراک سے ایل جی کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں قیادت اور آٹوموٹو انڈسٹری میں صف اول کے ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر برتری سامنے آتی ہے جن میں دنیا کے صف اول رئیل ٹائم تھری ڈی ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم یونیٹی ٹیکنالوجیز کی اضافی سہولیات بھی شامل ہیں۔  



یونیٹی سمولیشن مختلف سطح پر یونیٹی پروڈکٹ کو چلانے کے قابل بناتی ہے اور ٹریننگ و ٹیسٹنگ یا نئی مصنوعات اور خدمات کی توثیق میں رکاوٹ کو کم کرکے اعلیٰ معیار کا تھری ڈی ماحول فراہم کرتی ہے۔ یونیٹی ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ برائے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے مطابق آٹوموٹو انڈسٹری کے لئے کمپیوٹر سے چلنے والی ایپلی کیشنز انتہائی متاثرکن ہیں۔ 

سلیکون ویلی میں ایل جی کی ایڈوانسڈ پلیٹ فارم میں انجینئرنگ کے وائس پریذیڈنٹ سیونمین نے ایل جی۔ یونیٹی پارٹنرشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یونیٹی کا ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر پر اعتماد دراصل محفوظ اور تیزرفتار خودکار ڈرائیونگ کے شعبے میں ترقی کے لئے ہے اور یہ آغاز سے ہی دونوں اداروں کے لئے کامیابی کے راستے پر گامزن ہے۔ ہم یونیٹی کے ساتھ نئے مواقع تلاش کرنے کی توقع رکھتے ہیں تاکہ آٹوموٹو مارکیٹ میں اپنی متعلقہ ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں۔" 

دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کی بدولت آٹوموٹو انڈسٹری کو جدید سمولیشن سے بہت زیادہ فائدہ پہنچنے کی توقع ہے اور خودکار گاڑیوں کے مستقبل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ خودکار گاڑیوں کے ڈیولپرز یونیٹی سمولیشن پر ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر پر چلانے سے انکے سسٹمز کی ٹریننگ میں ڈرامائی طور پر تیزی آئے گی۔ یونیٹی کی جدید ترین پیش رفت کے ساتھ ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر کی بدولت حقیقی دنیا کے ماحول سے بالکل مطابقت کے ساتھ درست سینسر ماڈلز سے خودکار گاڑیوں کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹرین کیا جاسکے گا۔ 

اس پیش رفت کے نتیجے میں خودکار گاڑی کی ٹریننگ اور اسکی توثیق ایک واضح مثال ہے کہ ورچول ماحول کس طرح سے گاڑی اور اسکے گرد خطرے میں ڈرامائی کمی لاسکتا ہے۔ اسے سڑک پر لانے سے قبل اسکے سسٹمز کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایل جی ایس وی ایل سمولیٹر کے ذریعے ایل جی کی تیار ٹیکنالوجیز کے ساتھ یونیٹی کی ہائی ڈیفینیشن رینڈر پائپ لائن خودکار گاڑیوں کی ٹیسٹنگ اور ٹریننگ کے لئے محفوظ انداز سے آپریشنز سرانجام دینے کے قابل ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں