اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اکتوبر، 2019

اسپیشل کمیونکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) اور یوفون کے درمیان جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں باہمی رومنگ سروس کا معاہدہ طے پاگیا

 

اسپیشل کمیونکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) اور یوفون کے درمیان جموں و کشمیر اور گلگت  بلتستان میں باہمی رومنگ سروس کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد۔ ایس سی او اور یوفون نے اپنے صارفین کے لئے باہمی رومنگ سروسز کا معاہدہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تقریب میں ایس سی او کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد حسن بٹ اور یوفون کے چیف آفیسر لیگل اور ریگولیٹری افیئرز نوید خالد بٹ معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ)، ہلال امتیاز (ملٹری)، میجر جنرل علی فرحان، ہلال امتیاز (ملٹری) اور پی ٹی سی ایل و یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان موجود ہیں۔



اسلام آباد، پی آف 10 اکتوبر، 2019۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت  بلتستان میں کام کرنے والے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر اسپیشل کمیونکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے یوفون کے ساتھ اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹرز میں باہمی رومنگ سروس کا معاہدہ کیا ہے۔ اس تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ)، ہلال امتیاز (ملٹری)،ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان،ہلال امتیاز (ملٹری)، پی ٹی سی ایل و یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ 

اس معاہدے کے تحت یوفون پاکستان میں واحد ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جو ایس سی او صارفین کو وائس اور ایس ایم ایس سروسز کے ساتھ ڈیٹا سروس بھی فراہم کرے گا جبکہ ایس سی او بھی آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان میں یوفون کے صارفین کو رومنگ وائس اور ایس ایم ایس سروسز فراہم کرے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ یوفون اور ایس سی او کے درمیان سال 2008 سے ایک معاہدہ ہے جس کے تحت ایس سی او کے صارفین پاکستان میں وائس اور ایس ایم ایس رومنگ سروسز سے مستفید ہورہے ہیں۔ 

اس پیش رفت سے معاشی سرگرمی میں تیزی آنے کی توقع ہے کیونکہ رابطوں کی بہتر صلاحیت سے مہارت اور کارکردگی پر مزید مثبت فرق پڑتا ہے اور اسکے نتیجے میں لاگت میں بچت کے ساتھ کاروبار میں ترقی آتی ہے۔

ایس سی او کے ڈی جی میجر جنرل علی فرحان، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کہا، "ایس سی او فخریہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس کا سب سے ماڈرن نیٹ ورک ہے جو اپنے معزز صارفین کو جدید ترین موبائل خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یوفون ملک میں کمیونکیشنز کے میدان میں کام کرنے والی ایک انتہائی جدت انگیز کمپنی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس اتحاد سے پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت  بلتستان میں رہائش پذیر افراد سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔" 

پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان نے کہا، "ہمارا اہم اتحاد دونوں اداروں کے لئے کامیابی کی حیثیت رکھتا ہے اور صارفین کے لئے اس سے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس اتحاد کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وسائل کی باہمی فراہمی سے دونوں اداروں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ عوام کو مزید بہتر خدمات پیش کریں گے جس کے نتیجے میں لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ "




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں