اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

21 اکتوبر، 2019

پاکستان میں آٹو انڈسٹری بحران کا شکار ہوچکا ہے، کارساز کمپنیاں ہزاروں ملازمین فارغ کردیئے، انکشاف

پاکستان میں آٹو انڈسٹری بحران کا شکار ہوچکا ہے، کارساز کمپنیاں ہزاروں ملازمین فارغ کردیئے، انکشاف




کراچی (این این آئی) رواں مالی سال میں جولائی سے اب تک گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی کے باعث گاڑی بنانے والی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشین برائے آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچرر (پاپم) کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد اکرم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں ملک بھر میں ایسوسی ایشن کے 400 اراکین کی جانب سے گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے 40 ہزار ملازمین کی برطرفی کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ میں پرزے فروخت کرنے والے تقریباً 1500-2000 دیگر چھوٹے اور درمیانے دکانداروں پر اس کا اتنا اثر نہیں پڑا کیونکہ وہ عام مارکیٹ میں پرزے فراہم کرتے ہیں تاہم پاپم کے 400 اراکین جو گاڑی ساز کمپنیوں کو پرزے فراہم کرتے تھے، ان پر گہرا اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گاڑیوں کی کمی کی اس صورتحال میں آئندہ 2 سے 3 ماہ کے دوران میں مزید نوکریوں میں کمی دیکھ رہا ہوں اور یہ برطرفیاں کنٹریکٹ ملازمین کے بعد مستقل ملازمین کے ساتھ بھی ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ آٹو سیکٹر کے لیے برے گزرے ہیں جبکہ فروخت دسمبر تک اس ہی طرح رہنے کا امکان ہے۔گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمت پر انہوں نے کہاکہ اس کی وجہ مقامی سطح پر گاڑی کے پرزے کم بننا بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبل کرنے والی کمپنیوں کا زیادہ تر پرزے مقامی طور پر حاصل کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے، میں اس کا ثبوت دے سکتا ہوں، گاڑی کی پیداوار مقامی سطح پر ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی اسمبلرز گاڑیوں کی قیمتوں مستقل بڑھا رہے ہیں تاہم اس اضافے کا فائدہ ہمیں نہیں دے رہے۔واضح رہے کہ گاڑی بنانے والی کمپنیاں روپے کی قدر میں کمی، کار فنانسنگ میں کمی، 5.5 سے 7.5 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کیے جانے، 7 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور درآمدات پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں