اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 اکتوبر، 2019

سرکاری ادائیگیوں کے لیے پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن لانچ کر دی گئی، ایپ کا نام ای پے پنجاب ہے

 سرکاری ادائیگیوں کے لیے پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن لانچ کر دی گئی، ایپ کا نام ای پے پنجاب ہے



لاہور: محکمہ خزانہ پنجاب کے تحت تمام سرکاری ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ موبائل اپلیکیشن لانچ کردی گئی ہے۔ اپلیکیشن ای پے پنجاب ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ 
ای پے پنجاب دیگر انٹرنیٹ اپلیکیشنز کی طرح محض ایک اپلیکیشن نہیں بلکہ ایک پورا سسٹم ہے،ای پے پنجاب اس بہترین اور شفاف طرز حکمرانی کی جانب حکومت پنجاب کا وہ پہلا قدم ہے جس کا ہم نے اپنے عوام سے عہد کیا تھا، ٹیکس سسٹم میں شفافیت انسانی مداخلت کے خاتمے اور عوامی اعتماد کے حصول کی متقاضی تھی جسے ہم نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے یقینی بنایا، ای پے پنجاب کے ذریعے عوام بالخصوص کاروباری حضرات گھر بیٹھے انٹرنیٹ اورموبائل بینکنگ کے ذریعے اپنے واجب الادا ٹیکس جمع کروا سکتے ہیں، جو لوگ ای ٹی ایم یا کانٹر پر ادائیگی کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں وہ اپلیکیشن سے اپنا مخصوص پی ایس آئی ڈی نمبر حاصل کر کے اپنی مرضی کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں، پہلے مرحلے پر ای پے کے ذریعے 12ادائیگیاں ممکن ہو ں گی جن میں ٹوکن ٹیکس، سیلز ٹیکس آن سروسز،پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل رجسٹریشن اور زمین کے انتقال کی فیس شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ میں بنکوں کے علاوہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی بھی ممکن ہو گی اور ٹیکس کے علاوہ نان ٹیکس ادائیگیاں بھی ممکن ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے محکمہ خزانہ اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے سرکاری واجبات کی ادائیگی کے لیے متعارف کروائی جانے والی موبائل و انٹرنیٹ اپلی کیشن "ای پے پنجاب "کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپلی کیشن کے اجرا سے بڑا مرحلہ ٹیکس دہندگان کو اس کی افادیت سے آگاہ کرنا اور اس کے استعمال پر آمادہ کرنا ہے۔

ایپ میں شناختی کارڈ نمبر کے انداراج کے ساتھ تمام واجب لادا محصولات کی تفصیل سکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔ ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے ٹیکس ادائیگی کے لیے مخصوص آ ئی ڈی کا حصول ممکن ہو گا۔ای پے پنجاب اپلیکیشن کے ذریعے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور بورڈ آ ف ریونیو پنجاب کے تمام واجب الادا  ٹیکس اور فیسیں ادا کی جا سکیں گی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے دعوی کیا ہے  کہ  ای پے پنجاب کاروباری حضرات اور عوام کے لیے یکساں مفید ہو گی۔محصولات کی ادائیگیوں میں آ سانی کے لیے اگلے مرحلے میں پبلک سکولوں ،کالجوں اور ہسپتالوں کی فیس کی ادائیگی بھی ایپ کے ذریعے ممکن ہو گی۔وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ پنجاب کو سروس ڈیلیوری، کاروبار میں آ سانی اور ٹیکس کلچر کے فروغ میں نمبر ون صوبہ بنائیں گے۔

راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ای گورننس کی طرف بڑھ رہی ہے جس میں ای پے ہمارا پہلا قدم ہے جسے بتدریج تمام محکموں تک پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت ای گوورننس کے اعتبار سے تمام صوبوں میں سب سے آگے ہے جس کے لیے آئی ٹی بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے۔ حافظ ممتاز نے ٹیکس سسٹم میں شفافیت، ٹیکس کے پیسے کی حفاظت اور درست استعمال کو عوام کا سب سے پہلا حق قرار دیتے ہوئے ای پے کو عوامی مشکلات کا حل قرار دیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں