اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 اکتوبر، 2019

یوفون اور ایچ بی ایل کا چینی کرنسی میں چینی کمپنی سے سیلولر نیٹ ورک کے سامان کی درآمد کے لئے منفرد باہمی ٹریڈ فنانس معاہدہ

 

یوفون اور ایچ بی ایل کا چینی کرنسی میں چینی کمپنی سے سیلولر نیٹ ورک کے سامان کی درآمد کے لئے منفرد باہمی ٹریڈ فنانس معاہدہ 

  • چینی کمپنی ہواوے سے سیلولر نیٹ ورک کے سامان کی درآمد چینی کرنسی میں کی جائے گی 
  • یوفون سے معاہدے کے بعد ایچ بی ایل باہمی ٹریڈ فنانس کے معاہدے میں وسعت لے آیا


کراچی: پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون اور ایچ بی ایل نے ایک اہم اور منفرد معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے ایچ بی ایل یوفون کے لئے ہواوے ٹیکنالوجیز کمپنی سے سیلولر نیٹ ورک کے سامان کی درآمد کے لئے چینی کرنسی یوان (RMB/CNY) میں باہمی مالیاتی تجارت کے لئے وسعت لے آیا ہے۔ 

یہ پاکستان کی تاریخ میں دو کمپنیوں کے درمیان چینی کرنسی کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایچ بی ایل کی جانب سے چینی کرنسی میں ایک نمایاں ٹرانزایکشن ہے اور پاکستان کی بینکنگ صنعت میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ 

کراچی: پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون اور ایچ بی ایل نے ایک اہم اور منفرد معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے ایچ بی ایل یوفون کے لئے ہواوے ٹیکنالوجیز کمپنی سے سیلولر نیٹ ورک کے سامان کی درآمد کے لئے چینی کرنسی یوان (RMB/CNY) میں باہمی مالیاتی تجارت کے لئے وسعت لے آیا ہے۔ اس معاہدے پر پی ٹی سی ایل و یوفون کے چیف فنانشل آفیسر محمد ندیم خان اور ایچ بی ایل کے ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فرحان طالب نے دستخط کئے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل و یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان، ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محمد اورنگزیب، ہواوے پاکستان کے سی ای او شی لنچون اور ہواوے مڈل ایسٹ کے ریجنل پریذیڈنٹ یانگ یوگوئی بھی موجود ہیں۔ 


اس تجارتی معاہدے کے تحت ٹرانزایکشن کے نئے طریقے سے دونوں دوست ملکوں کے مختلف شعبوں اور کاروباری اداروں کیلئے ایک نئی مثال قائم ہوگی اور اس بات کا ارادہ ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے باہمی تجارتی تعلق کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ اس طرح کی ٹرانز ایکشن کے نتیجے میں ڈالر کی وجہ سے درآمدی بل پر بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی آئے گی۔  
  
یہ ٹیلی کام سیکٹر میں اپنی نوعیت کا پہلا کاروباری معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان میں دیگر موبائل آپریٹرز اور کاروباری طبقے کے لئے بھی اپنا کاروبار ایک نئے طرز سے آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔  

اس معاہدے پر پی ٹی سی ایل و یوفون کے چیف فنانشل آفیسر محمد ندیم خان اور ایچ بی ایل کے ہیڈ کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فرحان طالب نے دستخط کئے۔ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی سی ایل و یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان، ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محمد اورنگزیب، ہواوے پاکستان کے سی ای او  شی لنچون اور ہواوے مڈل ایسٹ کے ریجنل پریذیڈنٹ یانگ یوگوئی بھی موجود تھے۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں