اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

14 اکتوبر، 2019

جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی کینسر انشورنس پراڈکٹ کو متعارف کرادیا

 

جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان میں پہلی کینسر انشورنس پراڈکٹ کو متعارف کرادیا 

پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں پہلی بار کینسر انشورنس پراڈکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی اعلان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے اپنی نوعیت کے پہلے پنک ڈے ٹی 20 میچ کی مناسبت سے کیا گیا ۔ اس موقع پر گروپ فوٹو میں (بائیں سے دائیں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی ، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈوسان شناکا موجود ہیں۔ 



لاہور، 14 اکتوبر، 2019۔ پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے لائف انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں پہلی بار کینسر انشورنس پراڈکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تاریخی اعلان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے اپنی نوعیت کے پہلے پنک ڈے ٹی 20 میچ کی مناسبت سے کیا گیا جس کا انعقاد جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پنک ربن ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا ۔ اس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں کینسر سے متعلق آگہی پھیلانا ہے جس کی اہمیت کا اعتراف موقع پر موجود اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کیا۔

جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے یہ تاریخ ساز سرگرمی عالمی سطح پر پورے پنکٹوبر (Pinktober)مہینہ جاری رہنے سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد چھاتی کے کینسر سے متعلق آگہی پھیلانا ہے۔ اس سلسلے میں آگہی پھیلانے کے لئے تمام اسپانسرز نے اپنے برانڈ کلرز کو پنک رنگ سے ظاہر کرکے آگہی پھیلانے میں تعاون کیا۔ جوبلی لائف کی طرف سے پنک ربنز اور ملبوسات کی شکل میں کاوشیں پورے اسٹیڈیم میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ دیگر چیزوں میں آرائشی سامان کے ساتھ وہاں موجود کھلاڑیوں، حکومتی اور میچ حکام، مشہور شخصیات، کمنٹیٹرز، اسپانسرز اور شائقین نے بھرپور انداز سے شرکت کی۔ جوبلی لائف کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ پراڈکٹ عام کینسر سے لیکر انتہائی نایاب اقسام کے کینسر سمیت مختلف اقسام کی بیماریوں کا وسیع پیمانے پر احاطہ کرتی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے جوبلی لائف لوگوں کی دیکھ بھال کا وعدہ برقرار رکھنے والی کمپنی کے طور پر سامنے آتی ہے جسے دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کو درپیش مسائل سے آگاہی ہے۔





کینسر انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 48 ہزار افراد میں کینسر کی بیماری سامنے آتی ہے اور تقریبا ایک لاکھ ایک ہزار افراد کینسر کے باعث دم توڑ دیتے ہیں۔ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے جوبلی لائف نے یہ پلان ان بدقسمت کسٹمرز کے لئے تیار کیا ہے جن میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق دیکھ بھال اور علاج کرانے کے اہل ہوں گے جبکہ ان کے مالی اخراجات کا خیال رکھا جائے گا۔ اس پلان میں بعض اہم فائدے موجود ہیں جن میں جامع کوریج، ابتدائی سطح پر کینسر کے تدارک میں سہولت، کوریج کی میعاد بڑھا کر 65 سال ، پلان کی مدت کے لئے باسہولت انتخاب اور کم قیمت کے پریمیئمز شامل ہیں۔

جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، " کینسر کے مریضوں کو جن تکالف سے گزرنا پڑتا ہے ، ہم جوبلی لائف کی جانب سے اسے سمجھتے ہیں۔ ہم یہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اس بیماری کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لئے ہمارا کردار لازم ہے اور یہ کہ ہم ان کی دیکھ بھال کی فکر کرتے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ تکلیف صرف مریض تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس سے پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ پاکستان میں ہماری اپنی نوعیت کی پہلی کینسر انشورنس پراڈکٹ صارفین کو زندگی میں اس طرح کی صورتحال میں مالیاتی سہولت کی بنیاد پر قائم ہے تاکہ انہیں علم ہو کہ جوبلی لائف اس مشکل گھڑی میں اس پلان کے ذریعے انہیں تعاون فراہم کرتا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "درحقیقت ،جوبلی لائف کی جانب سے یہ اقدام گراں قدر ہے اور پی سی بی اس معاملے میں خوش قسمت واقع ہوا ہے کہ وہ اتنی شاندار کمپنی کے ساتھ وابستہ ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے وقتا فوقتا ہم اس کمپنی کی طرف سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اسکے جوش و عزم کے اظہار پر فخر کرتے ہیں۔ ہر بار جوبلی لائف کا تعاون ایک قدم بڑھ کر ہوتا ہے اور ہم اس کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں۔ ہر پاکستانی میں کرکٹ کا کھیل ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور وہ دراصل ہمارے اوپر اعتماد کرتے ہیں۔ جوبلی لائف کے ساتھ مل کر ہمارا عزم ہے کہ اس وعدے کو برقرار رکھیں گے اور پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ دیں گے ۔"

جوبلی لائف انشورنس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کا ٹائٹل اسپانسر اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا کواسپانسر بنا۔ پاکستان میں کرکٹ سیریز باقاعدگی سے منعقد ہونے پر شائقین کرکٹ نے مسلسل اپنے بھرپور جذبے کا اظہار کیا ہے اور ہوم گرانڈز پر عالمی سطح کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے پر پاکستانی شائقین کرکٹ ہمیشہ سے پرجوش رہتے ہیں۔

جوبلی لائف انشورنس بنکا شورنس ڈسٹری بیوشن متعارف کرانے والا ادارہ ہے اور یہ پاکستان کے نجی شعبے کی لائف انشورنس کمپنیوں میں سب سے آگے ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں 38 فیصد کی اوسط ترقی کے ساتھ جوبلی لائف انتہائی منافع بخش اور اسٹاک ایکسچینج میں قابل ذکر لائف انشورنس کمپنی ہے۔

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی ، صحت اور جنرل بھی پیش کرتا ہے۔ یہ پاکستان میں انشورنس کے شعبہ میں بہترین سروس کے ویڑن کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اولین 25 کمپنیوں میں شامل ہے۔ اس اہم فہرست میں شامل ہونے والی یہ واحد انشورنس کمپنی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں