اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 اکتوبر، 2019

سکھر سے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار

 

سکھر سے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار

سکھر (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کر کے بلیک میلر کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم محمد طارق ذوالفقار جمانی کافی عرصے سے شمائلہ دایو کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

متاثرہ خاتون شمائلہ دایو نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنوائیں، ملزم تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ اور فیس بک پر ڈال کر جنسی تعلق پر مجبور کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم طارق ذوالفقار جمانی کو ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو سے گرفتار کر لیا ہے، سائبر کرائم سیل نے ملزم طارق جمانی کو گرفتار کرکے موبائل فون اور پانچ سم برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں