اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 اکتوبر، 2019

ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر کمپنی edotco کی جانب سے 3500 افراد کو بجلی کی فراہمی

 

ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر کمپنی edotco کی جانب سے 3500 افراد کو بجلی کی فراہمی 


اسلام آباد، 23 اکتوبر، 2019۔ خطے میں ٹیلی کمیونکیشن انفراسٹرکچر سروسز کمپنی ای ڈاٹ کو (edotco) بنگلہ دیش، میانمار، اور ملائیشیاء کے دیہی علاقوں میں اپنے ٹاور ٹو کمیونٹی پروگرام (T2C) کے ذریعے ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی کے ذریعے انکی زندگیوں میں بہتری لارہی ہے۔ 

کنکٹویٹی کی فراہمی کے اپنے بنیادی کام سے بڑھ کر ای ڈاٹ کو اپنے ٹاورز کے قریبی علاقوں کے لوگوں میں فاضل بجلی فراہم کر رہا ہے۔ یہ اضافی بجلی ہر مقام پر قابل تجدید توانائی اور ڈیزل جنریٹرز سے حاصل کی جارہی ہے۔ 

ای ڈاٹ کو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سریش سدھو نے کہا، "ای ڈاٹ کو اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ وہ ٹیلی کمیونکیشنز کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے سے بڑھ کر مقصد رکھتی ہے۔ ہم اپنے ٹاورز کے نزدیک رہنے والے افراد کی بہتر زندگی کے لئے بھی کوشاں ہیں۔ ہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بطور پارٹنرز مل کر مختلف اقدامات کے لئے کام کرتے ہیں۔ ٹی ٹو سی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے قابل ذکر اثرات ہمارے  اس عزم کا ثبوت ہے کہ اپنی کاروباری ترجیح سے بھی بڑھ کر ان علاقوں میں بہترین معیار کی خدمات فراہم کریں۔ چاہے گھروں میں بجلی کی فراہمی ہو، طبی سہولیات ہوں، اسکولز یا عبادت گاہیں ہوں، ہم اپنے ٹاورز کے قریب رہنے والی آبادی کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔" 

بنگلہ دیش اور میانمار میں بجلی کی رسائی میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق سال 2017تک یہاں بجلی کی فراہمی 88 فیصد اور 70 فیصد بالترتیب ہے۔ اس کے باوجود بعض علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ ان علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولیات اور ضروریات کے لئے بھی جدوجہد کرنی پڑتی ہے جبکہ یہاں پائیدار اور کم لاگت کے ساتھ بجلی کی فراہمی بدستور ایک چیلنج ہے۔  

اس پس منظر میں ای ڈاٹ کو نے سال 2016 میں ٹی ٹو سی پروگرام کا آغاز کیا۔ اسکے بنیادی اقدامات میں شامل ٹاورز کے قریب رہائش پذیر افراد کو ضروریات کی محرومی کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے۔ آج بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیاء  میں 32 مقامات پر اس اقدام کے ذریعے مقامی آبادیوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ 

اپنے قیام کے آغاز سے ہی اس اقدام کے ذریعے بنگلہ دیش میں 26 سے زائد مقامات پر ایک ہزار 20گھرانوں کو بجلی کی فراہمی سے اسکول جانے والے بچوں کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔ سہولیات سے محروم علاقوں میں معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ای ڈاٹ کو نے جدور حات اور نلفاماری میں واقع دیہات کے 30 سے زائد گھرانوں کو شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے تاکہ ان لوگوں کو پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی رسائی ہو۔ اس اقدام کے تحت بنگلہ دیش میں 30 مساجد، 28 اسکول اور ایک اسپتال کو بھی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ 


میانمار میں مختلف ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹو سی اقدام کے تحت دیہی علاقوں میں 2 ہزار گھرانوں کو ہپاٹائٹس بی، بی سی جی اور خسرہ کی ویکسینز کے ساتھ پولیو کے قطروں کو  کولڈ چین میں اسٹور کرنے کے لئے ریفریجریشن سسٹمز کو توانائی کی فراہمی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی طرح ملائیشیاء میں ٹی ٹو سی پروجیکٹ کے تحت کیمرون ہائی لینڈز کے دور دراز مقامات میں اورنگ اسلی کمیونٹی کلینک میں ریفریجریشن سسٹمز کو پائیدار انداز سے بجلی کی فراہمی کے ساتھ مہینے میں دو بار آپریشن کی سروسز بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ 

ای ڈاٹ کو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سریش سدھو نے مزید کہا، "جن علاقوں میں ہم کام کرتے ہیں وہاں مثبت اثرات لانے کے لئے ہم انتہائی زور دیتے ہیں۔ ای ڈاٹ کو کی طرف سے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ اسی وقت اچھے ہیں جب آپ معاشرے کو واپس لوٹاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم آگے بڑھ کر عملی کام کے ذریعے کوشاں ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے آپریشنز ذمہ داری اور پائیداری کے ساتھ کام کریں۔" 

مقامی آبادی کی ترقی کے منصوبوں کے ساتھ ای ڈاٹ کو پائیداری پر بھی توجہ دیتا ہے۔ یہ اس کا بنیادی اصول ہے جس پر ماحول دوست جدید ٹیلی کمیونکیشنز انفراسٹرکچر کی سہولیات کے ذریعے عمل درآمد کرکے مجموعی کاروباری آپریشنز کو چلایا جاتا ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں