اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

31 اکتوبر، 2019

ایل جی نے اپنے لیٹیسٹ ڈوئل اسکرین سمارٹ فون G8X ThinQ کی فراہمی کا اعلان کردیا، فون کہاں کہاں دستیاب ہوگا جاننے کے لئے پڑھیں

 

ایل جی نے اپنے لیٹیسٹ ڈوئل اسکرین سمارٹ فون G8X ThinQ کی فراہمی کا اعلان کردیا، فون کہاں کہاں دستیاب ہوگا جاننے کے لئے پڑھیں

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح پر ایل جی ڈوئل اسکرین کے ساتھ ایل جی جی 8 ایکس تھنک (G8X ThinQ) کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ یکم نومبر سے برازیل، جرمنی، جاپان، میکسیکو سمیت اسپین دنیا بھر کی اہم مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ جی 8 ایکس تھنک کے ساتھ ایل جی ڈوئل اسکرین بالکل نئے انداز سے موبائل ڈیوائس کے استعمال کی سہولت فراہم کرے گا جن میں موبائل گیمنگ، مواد کی تخلیق اور اسکا استعمال، کارکردگی سمیت بہت کچھ نئی خصوصیات کے حامل ہیں۔ 



ایل جی ڈوئل اسکرین جی 8 ایکس تھنک کے ساتھ اپنے صارفین کو ہر ممکن حد تک تیز اور باسہولت انداز سے کارکردگی کے اظہار کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ چاہے دوست کو ٹیکسٹ میسج کرنا ہو یا پھر ویڈیو دیکھنا ہو، فٹبال فانٹسی کی اپ ڈیٹ ہو، ری سرچنگ اسٹیٹس، اسکی شیئرنگ اور کمپیئرنگ کے ساتھ آن لائن شاپنگ یا پھر ای میل میں کسی پریذنٹیشن کا حوالہ دینا ہو، صارفین اسے انتہائی آسانی اور باسہولت انداز سے دو اسکرینز پر ریسرچ، رابطے سمیت مختلف کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ 

ایل جی کی جانب سے جی 8 ایکس تھنک کے ساتھ ڈوئل اسکرین کے منفرد فیچرز ہیں جو مختلف طرح کی صورتحال میں زیادہ کنٹرول فراہم کرتے ہیں، ایک جیسے دو اولیڈ ڈسپلے ایک کے مقابلے میں نہ صرف بہتر انداز سے کام کرتے ہیں بلکہ عملی اسکرین کی بھی بچت ہوجاتی ہے۔ ایل جی دو اسکرینز کے ذریعے اپنے صارفین کو صورتحال کے مطابق زیادہ لچک دار آپشنز فراہم کرتا ہے۔ ایل جی ڈوئل اسکرین کو باآسانی طور پر جی 8 ایکس تھنک سے الگ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کا گیم پیڈ روانی سے ڈوئل اسکرین کے ذریعے موبائل گیمنگ کی پہلے سے بہتر سہولت فراہم کرتا ہے اور بروقت طور پر حریف پر برتری دلانے میں معاون ہے۔ یہ گیمرز کو ایک اسکرین پر پورے گیم کا منظر دکھاتا ہے اور اس کا پورا کنٹرول دوسری اسکرین پر ہوتا ہے جس سے مختلف ورچوئل کنٹرولرز کے انتخاب کے مواقع ملتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز سے گیم کھیلنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 

ایل جی ڈوئل اسکرین میں باسہولت ڈسپلے ہے جس میں بنیادی نوعیت کی اپ ڈیٹس جیسے نوٹیفکیشنز، وقت، تاریخ اور بیٹری لائف کو ایک نظر میں دیکھا جاسکے۔ 360 ڈگری فری اسٹاپ ہنج کے ساتھ ایل جی ڈوئل اسکرین کسی بھی زاویئے سے لاک کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 120 ڈگری پر گیم کنٹرولر کے طور پر اسے عملی طور پر قابل استعمال بناتا ہے، 140 ڈگری پر ایک منی لیپ ٹاپ بن جاتا ہے اور 180 ڈگری پر بالکل چپٹا ہوتا، 270 ڈگری پر اسٹینڈ کی طرح سیدھاجبکہ 360 ڈگری پر پورا گول گھوم جاتا ہے۔  

ایل جی اسمارٹ کی بورڈ آسانی سے ایل جی جی 8 ایکس تھنک ڈوئل اسکرین کو فوری طور پر ایک منی لیپ ٹاپ میں تبدیل کردیتا ہے۔ اس میں نچلا ڈسپلے مکمل بڑی اسکرین میں تبدیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایل میلز لکھنا، ٹیکسٹ اور پریذنٹیشنز میں ایڈیٹنگ کرنا اور پوری اسکرین پر ویب سرچ سمیت مختلف سہولیات ہیں۔ 

ایل جی کی نئی جی سیریز کے اسمارٹ فون فیچر میں 6.4 انچ کا اولیڈ فل ویژن ڈسپلے، طاقتور 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا، متاثرکن بیک کیمروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو موڈز، دو عدد 1.2 اسٹیریو اسپیکرز، پہلا ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر اور 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری شامل ہے۔  

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ مورس لی نے کہا، "ایل جی کے جی 8 ایکس تھنک اور ایل جی ڈوئل اسکرین کو ملانے سے موبائل کا بڑا ڈسپلے بن جاتا ہے جبکہ یہ کافی کم قیمت بھی ہے۔ اسمارٹ فون انڈسٹری میں پہلے وائیڈ اینگل کیمرا، موبائل کی پشت پر فنگرپرنٹ سینسر اور آپٹیکل گیسچر کنٹرول کے ساتھ ایل جی نے اسمارٹ فون کی جدت میں نت نئی چیزیں پیش کی ہیں اور ایل جی جی 8 ایکس تھنک ڈوئل اسکرین کی طرح یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔" 






کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں