اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 نومبر، 2019

اسکول آف لیڈرشپ نے 10ویں جونیئر لیڈرز کانفرنس کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا

 

اسکول آف لیڈرشپ نے 10ویں جونیئر لیڈرز کانفرنس کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے صفِ اوّل کے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ کے ادارے اسکول آف لیڈرشپ (SoL) نے اس سال کی جونیئرلیڈرزکانفرنس (JLC 2019) کا اعلان کردیا ہے۔یہ کانفرنس کا10واں سال ہے جو22-24دسمبر2019 کو ڈریم ورلڈ ریزورٹ، کراچی میں منعقدہوگی۔

اس کانفرنس کو خصوصی طور پاکستان بھر کے 13سے16سال کے نوجوانوں کےلئے ترتیب دیاگیا ہے ۔JLCپروگرامSoLکی پہچان بن چکا ہے جو ادارے کےdeveloping leadersکے عزم کا واضح ثبوت ہے اور جس کا مقصد ملک کے مستقبل کی تشکیل کرنا ہے۔

اس تقریب میںملک کے دیہی اور شہری علاقوں اور مختلف سماجی اور معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والے 250نوجوان شرکت کررہے ہیں جوتین دن تک ایک ہی چھت کے نیچے ایک ایسے ماحول میں جمع ہوں گے جہاںان کو خود اپنے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔ 



JLCتجربہ کے ذریعہ سیکھنے ، باہم گفتگو کے سیشنز،مصنوعی مشقوںاورگروپ کی صورت میں سرگرمیوں پر مبنی ایک منفرد پروگرام ہے جو کسی بھی ایک موضوع سے متعلق ترتیب دیا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے 'Transformers - GenZ Leaders' جس کے تحت کردار،اعتماداور کمیونٹی سے متعلق مختلف پہلوﺅں کا احاطہ کیا جائے گا۔ان تین دن کے دوران میں موضوع سے متعلق مباحثے ہوں گے اور نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کے لیڈر بننے کےلئے خود کو تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس کے دوران میںمعروف محرک اسپیکرز اور ٹرینرز بشمول شیریں نقوی، وقار علی اور مالک خاص خیلی موجود رہیںگے جو شرکاءکےلئے سیکھنے کے عمل کوواضح کرنے میں مدد دیں گے۔

JCL'19نوجوانوں میںجدت اور تحریک اجاگرکرنے کا سبب ہوگی جس کے ذریعہ شرکاءکو مستقبل کے مواقع کے بارے میں جاننے کی جستجو پیدا ہوگی۔ کانفرنس کے بعد شرکاءمیں احساس ذمہ داری بیدار کرنے کی غرض سے سماجی امور سے متلعق پروجیکٹس بھی ہوں گے۔
اسکول آف لیڈرشپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب وقار علی نے بتایاJCL"اس ملک کے نوجوانوں میںتحریک اورجستجو پیداکرنے کا ذریعہ ہے۔ والدین کے طور پر ہم ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں جن میں بچوں کو کم عمری ہی میں کردارسازی، خود اعتمادی اور شخصیت سازی پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔JLCایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نوعمر بچوںکی رہنمائی کی جاتی ہے اور ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جاتاہے تاکہ ن کو اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے۔

تجربہ سے سیکھنے کے عمل کے ذریعہ ہم ان نوعمر بچوں کوآگاہ کرتے ہیںکہ زندگی میں ان کےلئے کون کون سے مواقع موجودہیں اور اس طرح ان کو اپنے کیرئیر کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مددملتی ہے اور اس کے ساتھ ان میں خود اعتمادی اور اپنے بارے میںشعور پیدا ہوتا ہے۔

JLC 2019 کے سربراہ جناب رمیز خلیل کا کہنا ہے،JLC "گیم چینجر ہے۔ اس میں نوجوانوں کو رہنمائی ، اعتماد حاصل ہوتا ہے اور خود کو اور اپنی صلاحیتوں کو جاننے کا موقع دیتاہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم GenZ کی دنیا میں شامل ہونے کےلئے تیار ہوجائیںجو دنیا کو بدلنے کےلئے تیار ہے۔ آج کے نوجوان پر اعتماد ہیں،کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں،زیادہ آگاہ ہیں، تکنیکی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں، مہم جو اور محرک ہیں۔ وہ اس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں۔اس تین روزہ تقریب میں ہم سب مل کران نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ہ وہ اپنے کردار ، اپنے اعتماد اور اپنی کمیونٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کےلئے عمل پیرا ہوں"۔

اسکول آف لیڈرشپ زندگیوں کو بدلنے کے اقدام میں اکیلا نہیں ہے، اسے اپنے ترقی کے سفر میںکئی نجی او رسماجی اداروں کا تعاون حاصل رہاہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں