اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

5 نومبر، 2019

پاکستان کی پہلی موبائل مسیجنگ اپلی کیشن ٹیلو ٹاک 16 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرلی، یہ 2017 میں لانچ کی گئی تھی : مزید جاننے کےلئے لنک کھولیں

پاکستان کی پہلی موبائل مسیجنگ اپلی کیشن ٹیلو ٹاک 16 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرلی، یہ 2017 میں لانچ کی گئی تھی : مزید جاننے کےلئے لنک کھولیں

کراچی، 4 نومبر، 2019۔ پاکستان کے اپنے میسیجنگ پلیٹ فارم ٹیلو ٹاک (TelloTalk) نے بین الاقوامی و ملکی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم سے 16 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ سیڈ راؤنڈ مرحلے میں عالمی وینچر فنڈز اے ایل ایم ہولڈنگز (متحدہ عرب امارات)، اسپارک لیبس فن ٹیک (ایشیاء)، ون مارکیٹ کیپٹل (یو ایس اے) اور کوکون اگنائٹ وینچرز (ہانگ کانگ) کے ساتھ مقامی سطح کے سرمایہ کار ادارے ٹی پی ایل ای وینچرز اور آئی ٹو آئی وینچرز شامل ہیں۔ 

ٹیلو ٹاک کے شریک بانی اور سی ای او شہباز جاموٹ نے کہا، "ہم تجربہ کار غیرملکی اور مقامی وینچر کیپٹل انوسٹرز کی جانب سے اعتماد ملنے اور ہمارے مشن کو تعاون فراہم کرنے پر خوش ہیں۔ پاکستانیوں کی اپنی میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلو ٹاک واحد بہترین لوکل میسجنگ ایپلی کیشن ہے جسے خصوصی طور پر پاکستانیوں کے لئے تیار کیا گیا اور ہماری اپنی تمام ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ انفراسٹرکچر  پاکستان میں موجود ہے۔ ٹیلو ٹاک پاکستانی کلچر اور اقدار سے اچھی طرح آگاہ ہے۔ مثال کے طور پر ہم اپنی ایپلی کیشن کے استعمال کنندگان کو مختلف علاقائی زبانوں میں کی بورڈ، مقامی اسٹکرز اور مختلف کٹیگریز میں جامع انداز سے مواد فراہم کرتے ہیں۔ ٹیلو ٹاک ہر طرح کے کاروباری اداروں کے لئے دستیاب ہے جس میں ملٹی میڈیا چیٹ چینلز کے ذریعے کارکردگی میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور انٹرنل کمیونکیشنز یا کسٹمر سے رابطے کئے جاسکتے ہیں۔ ٹیلو ٹاک واحد میسجنگ ایپلی کیشن ہے جو مقامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتی ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای گورنمنٹ جیسی اہم سروسز فراہم کی جاسکیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید سروسز کی شمولیت سے مزید پاکستانی اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ ٹیلو ٹاک سے محظوظ ہوسکیں گے۔" 

ٹیلو ٹاک کے چیئرمین ارشد اشرف نے کہا، "پاکستان میں بینک اکاؤنٹس سے زیادہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔ پاکستان کی 15 کروڑ آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، اس وجہ سے پاکستان میں انہیں ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے جس میں وہ آسانی سے ٹیکنالوجی استعمال کرسکیں۔ ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کی موجودگی ایک قومی اہمیت کا معاملہ ہے اور اسے ہم واقعی اپنا پلیٹ فارم قرار دے سکتے ہیں۔ ٹیلو ٹاک کی طرف سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جائے اور ملکی نوجوانوں کی غیرمعمولی تخلیق صلاحیت اور ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے۔" 

سیڈ راؤنڈ میں بطور پارٹنر اسپارک لیبس فن ٹیک کی طرف سے نمائندگی کرنے والے سمیر چشتی نے کہا، "ہمارے تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنی وسیع آبادی،اسکے ساتھ شاندار کلچراور متعین ڈیجیٹل حدود کے ساتھ مقامی سطح کے میسیجنگ پلیٹ فارمز ملکی سطح پر انتہائی کامیاب ہوتے ہیں۔ چین میں وی چیٹ اور کوریا میں کاکو ٹاک کی طرح ٹیلو ٹاک پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جو ملکی سطح پر انتہائی فعال میسیجنگ پلیٹ فارم کے ساتھ کنکٹویٹی، مواد کی شیئرنگ، کامرس، اور کارپوریٹ سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو بات ہمیں روزانہ متاثر کرتی ہے وہ شہباز اور ان کی ٹیم کا جذبہ ہے جس میں وہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان کی اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹیلو ٹاک ہمارے لئے ایک منفرد اور دلچسپ وینچر انویسٹمنٹ ہے جس کے ساتھ تجربہ کار مضبوط ٹیم ہے اور وہ پاکستان میں ایک بزنس ماڈل کے ساتھ نوجوانوں کی بڑی مارکیٹ اور مقامی سطح پر میسیجنگ کی سہولت تلاش کرنے والی مقامی کمپنیوں کی ضرورت پوری کر رہی ہے۔ اسپارک لیبس عالمی سطح پر تقریبا 300  ٹیک اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرچکی ہے 

اور پاکستان میں یہ ہماری چوتھی سرمایہ کاری ہوگی۔ ہمیں ٹیلوٹاک کے سفر میں شمولیت اور پاکستان کے ڈیجیٹل میدان کو تیزی سے معاشی ترقی کا حصہ بنانے پر فخر ہے۔ " 

ٹیلو ٹاک کے ایک بورڈ ڈائریکٹر اور عوج ٹیکنالوجیز کے سی ای او عثمان شیخ نے کہا، "موبائل کمیونکیشنز میں 15 سال کے تجربے کے ساتھ ٹیلو ٹاک کی ٹیم ملکی سطح پر میسیجنگ پلیٹ فارم کی تیاری کے لئے منفرد مقام رکھتی ہے۔ ہمارے پاس اس مضبوط پلیٹ فارم کی تعمیر کے لئے نہ صرف اپنا کاروبار کرنے والے پرجوش افراد کی ٹیم موجود ہے بلکہ اس دلچسپ منصوبے کے لئے ہمارے پاس عالمی سرمایہ کاروں کے بہترین گروپ کی مشترکہ مہارت بھی حاصل ہے۔"  

سیڈ راؤنڈ میں بیشتر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے یہ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔ ان فنڈز کو مارکیٹنگ و ایڈورٹائزنگ، انفراسٹرکچر میں وسعت لانے اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ 

ٹیلو ٹاک سال 2017 سے آغاز کے ساتھ ٹیلو ٹاک پاکستان کی اپنی پہلی اور مقامی سطح پر تیارشدہ میسیجنگ ایپلی کیشن ہے۔ ٹیلو ٹاک اپنے یوزرز کو میسیجنگ کی خصوصیت سے بڑھ کر فیچرز فراہم کرکے انہیں بااختیار بناتی ہے اور چار شعبوں کمیونکیشن، مواد، کامرس اور کمیونٹی کی خصوصی خدمات کے ذریعے انہیں ڈیجیٹل میدان میں نئے اور جامع انداز سے جوڑتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فخریہ تیار ہونے والی ٹیلو ٹاک ایک مضبوط اور فیچرز سے بھرپور میسیجنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جو دو افراد کے مابین اور بزنس و کسٹمرز کے درمیان رابطوں کو بڑھاتا ہے۔ ٹیلو ٹاک ٹیلیکو ملٹی میڈیا میسیجنگ، ضرورت کے مطابق صارفین کے ساتھ روایتی موبائل رابطوں سے بڑھ کر کاروبار کو بہترین انداز سے پھیلاتا ہے۔ ٹیلو ٹاک ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل پلے اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور لنک (http://itna.me/r/2) پر کلک کرکے بھی اس ایپلی کیشن تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں