اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

8 نومبر، 2019

عمران خان کا 2014 کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے چوہدری نثار نے طویل خاموشی توڑ دی

عمران خان کا 2014 کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے چوہدری نثار نے طویل خاموشی توڑ دی



لاہور( این این آئی 7 نومبر 2019) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا اور جے یو آئی (ف)کا آزادی مارچ دھرنا بھی غلط ہے،آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایتعمران خان نے ڈالی، کوئی جتھہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں بھی یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنوں کو غلط کہنے والا آج جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ کے دھرنے کو ٹھیک کہہ رہا ہے تو پھر مارشل لا کہا جائے ،جب لیڈر شپ بار بار اپنا موقف تبدیل کرتی پھرے، اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو اٹھانا مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمارا ملک بہت سے سکیورٹی ایشوز میں گھرا ہوا ہے، بھارتی سکھوں کو بغیر پاسپورٹ پاکستان داخلے کی اجازت دینا کسی صورت بھی درست فیصلہ نہیں۔‎




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں