اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 نومبر، 2019

ہسپتالوں میں ادویات کے بحران اور 9معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقع کا نوٹس لیا جائے: پاسبان

 

ہسپتالوں میں ادویات کے بحران اور 9معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقع کا نوٹس لیا جائے: پاسبان

 وزیر اعلیٰ سندھ ہسپتالوں میں ادویات کے بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کریں:سردار ذوالفقار
تھر میں رواں ماہ 54اور رواں سال 772بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ایک بہت بڑا المیہ ہے



کراچی: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے تھر میں سردی سے 9بچوں کی ہلاکت اور ادویات کی خریداری میں تاخیر کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بحران کی خبروں پر شدیدافسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت معصوم بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے، تھر کے شہری پہلے ہی بھوک وافلاس کا شکار ہیں اور ہسپتالوں میں ادویات کی قلت انہیں موت کا شکار بنارہی ہے جوکہ معصوم بچوں کا قتل عام کے مترادف ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں سردار ذوالفقار نے کہا کہ ایک جانب سندھ بھر کے ہسپتالوں میں صوبائی محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے اودیات کے بحران کی خبریں اور ساتھ ہی آپریشن اور سرجری میں استعمال ہونے والے سامان کی بھی قلت منظر عام پرآچکی ہے جو حکومت سندھ کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی کا شکار ہیں ایسی صورتحال میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا بحران عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے تھر کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ رواں ماہ 54اور رواں سال 772بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ تھر کے عوام اپنے معصوم بچوں کو مرتا دیکھ رہے ہیں اور حکومتی ایوانوں میں کوئی مذمتی قراردار تک پیش نہیں ہورہی اور نہ ہی اس افسوسناک المیہ پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ تھر کے ماؤں کی بددعائیں نہ لیں۔ہسپتالوں میں ادویات کی قلت دور کریں،بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ غذائی قلت اور اشیاء خورنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی سخت عملی اقدامات کریں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں