اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 نومبر، 2019

مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول کا اختیار دے دیا

 

مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئے پرائیویسی کنٹرول کا اختیار دے دیا

کراچی، 11نومبر، 2019۔ واٹس ایپ نے پرائیویسی سیٹنگ میں نئی تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ گروپ کی صورت میں اہم بات چیت کے لئے رازداری سیٹنگ میں تبدیلی لائی جائے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ اب انہیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا ہے۔ 



اسے فعال بنانے کے لئے اپنی ایپ کی سیٹنگزمیں جائیں۔ وہاں سے اکاؤنٹ، پھر رازداری اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔ وہاں تین آپشنز ایوری ون (ہر کوئی)، مائی کانٹیکٹس(میرے رابطے) یا مائی کنٹیکٹس ایکسپٹ (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں۔ میرے رابطے کا مطلب ہے کہ آپ کی ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے جبکہ میرے رابطے ماسوائے کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ کی رابطہ لسٹ میں سے کون آپ کو گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔ 

اس طرح کی صورتحال میں کوئی گروپ ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل نہیں کرسکتا بلکہ آپ کو فوری طور پر انفرادی چیٹ کے ذریعے اس گروپ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوگی جس سے آپ کو اس گروپ میں شامل ہونے کا اختیار مل جائے گا۔ آپ کے پاس اس گروپ میں شامل ہونے کے لئے تین دن کا وقت ہوگا، اس کے بعد گروپ میں شمولیت کا وہ انوائٹ کارآمد نہیں رہے گا۔ 

ان نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کو موصول ہونے والے گروپ میسجز پر بھی مزید کنٹرول حاصل ہوگا۔ نئی رازداری سیٹنگز بعض صارفین کو آج سے ہی دستیاب ہوجائیں گی اور آنے والے دنوں میں دنیا بھر میں واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن میں یہ دستیاب ہوں گی۔ 

میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی صدف خان نے کہا، "لوگوں میں بالکل نئے انداز سے واٹس ایپ کے ذریعے جڑنے، رابطے بڑھانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی بڑھنے کے ساتھ اس بات کی اہمیت بڑھ رہی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی و حفاظت سے متعلق تشویش کو مزید سنجیدگی سے لیا جائے۔ صارفین کے کنٹرول بڑھانے کے لئے نئے طریقے متعارف کرانا ایک مثبت قدم ہے۔ ہم واٹس ایپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ اسکے اثرات بڑھیں گے۔ واٹس ایپ اپنی ذمہ داریوں سے بدستور باخبر رہے گا اور مختلف ٹولز کے ساتھ اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری رکھے گا جس کی بدولت انہیں فعال اور باخبر انداز سے اپنی معلومات کے استعمال کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔" 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں