اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 نومبر، 2019

ایل جی نے صاف ہوا کی بڑھتی ضرورت پوری کرنے کے لئے باسہولت ایئر پیوریفائر تیار کرلیا

 

ایل جی نے صاف ہوا کی بڑھتی ضرورت پوری کرنے کے لئے باسہولت ایئر پیوریفائر تیار کرلیا 

کراچی:  آج کل دنیا بھر میں صاف ہوا کی بھی بڑی طلب پیدا ہوگئی ہے۔ اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے دنیا کا پہلا فلٹر کرنے والا ایئر پیوریفائر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جسے نہ صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی لے جایا جاسکتا ہے بلکہ اسے لمحوں میں فعال بنایا جاسکتا ہے۔ اپنے جدت انگیز پی ایم1.0 سینسر، جامع اور کارڈ فری ایل جی کا پیوری کیئر منی کسی بھی گاڑی یا بچوں کی نرسری یا کسی آفس میں بھی صاف ہوا کی فراہمی میں معاون ہے۔ 



ایل جی پیوری کیئر منی میں شامل چار مراحل پر مشتمل ایئر فلٹریشن سسٹم 99 فیصد تک چھوٹے سے چھوٹے ذرات کا خاتمہ کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں پی ایم 1.0 سینسر شامل ہے جو درستی کے ساتھ فوری طور پر ہوا کے معیار کو جانچتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں 5000 آر پی ایم کی رفتار سے ڈوئل انورٹر موٹر چلتی ہے ۔ تیسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کے ٹوٹل الرجن ریمول فلٹر ہوا میں ذرات کا خاتمہ کرتا ہے۔ آخری مرحلے میں طاقتور ٹوئن ٹورناڈو ڈوئل فین اس صاف ہوا کو طول و عرض میں پھیلاتا ہے۔ ایل جی پیوری کیئر منی نہ صرف استعمال میں انتہائی بہترین ہے بلکہ انتہائی تیز رفتار بھی ہے اور گاڑی کے اندر ابتدائی دس منٹ میں 50 فیصد ہوا صاف کردیتا ہے۔ 

ایل جی پیوری کیئر منی کو اپنے چھوٹے سائز اور کم وزن کی بدولت کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ روایتی سائز اور 500 ملی لیٹر پانی کی بوتل کے وزن کے ساتھ یہ وائرلیس پورٹیبل پیوری فائر کم رفتار کے ساتھ 8 گھنٹے تک ہوا کو تازہ رکھ سکتا ہے یا تیز رفتار کے ساتھ دو گھنٹے تک اپنی بیٹری سے چل سکتا ہے۔ یہ خاموشی سے کام کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے کسی سوتے ہوئے بچے کے اسٹرالر کے قریب بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ بیدار ہونے کے بجائے پرسکون انداز سے اپنی نیند پوری کرسکے۔ 

پیوری کیئر منی کا دورانیہ مجموعی طور پر 2 ہزار گھنٹے یا پھر چھ ماہ ہے لیکن اگر اسے روزانہ 12 گھنٹے چلایا جائے۔ ایل جی تھنک ایپلی کیشن اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر بالکل مفت دستیاب ہے جس کی بدولت ایپلی کیشن استعمال کرنے والے افراد فلٹر کی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں، بیٹری کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں اور اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ بلوٹوتھ کے ذریعے ایل جی پیوری کیئر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنسز اینڈ ایئر سلوشن کمپنی کے پریذیڈنٹ سانگ ڈائی ہیون نے کہا، "اپنے صارفین کو کارآمد ٹیکنالوجی کی صورت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایل جی پیوری کیئر منی تیار کیا گیا ہے۔ کسی بھی شخص کے لئے سب سے اہم چیز اسکے گھرانے کی صحت ہے اور ایل جی اپنی انجینئرنگ کو بروئے کار لاتے ہوئے جدت انگیز سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔" 

ایل جی پیوری کیئر منی اگلے چند ہفتوں میں ایشیاء، شمالی امریکہ کے اہم ممالک میں دستیاب ہوگا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں