اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 نومبر، 2019

ماری فارمیسی اپنی نوعیت کی واحد فارمیسی اور ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جس نے اب کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔

 

ماری فارمیسی اپنی نوعیت کی واحد فارمیسی اور ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جس نے اب کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔

افراطِ زر کے اس دور میں ماری فارمیسی ضرورتمندوں کو باآسانی اور باکفایت دوائیں فراہم کررہی ہے۔

کراچی: ماری فارمیسی کے اپنی بڑی فارمیسی اور ہیلتھ سینٹر نے پی ای سی ایچ ایس کراچی میں کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے صدر اور سی ای او جناب عبداللطیف شیخ نے بطو رمہمانِ خصوصی شرکت کی جب کہ ڈرگ ٹیسٹینگ لیبارٹری آف پاکستان کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی مہمانِ اعزازی تھے۔اس دورے کے دوران میں مہمانان گرامی کو فارمیسی میں دستیاب دواؤں کی ورائٹی اور فراہم کی جانے والی ہیلتھ کیئر سروسزکے بارے میں مختصراََ بتا یاگیا۔تقریب میں فارماسسٹص، ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اور ماری فارمیسی کی ٹیم موجود تھی۔

ماری فارمیسی، کمیونٹی فارمیسی اور ہیلتھ کیئر سروسز کا ایک نیا تصور ہے۔ 24/7کام کرنے والا یہ سینٹرملک کی تمام بڑی فارماسیوٹیکلز سے دواؤ ں حاصل کرکے اسٹاک کرے گا اور 15%تک کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ریٹیل قیمت پر فراہم کرے گا۔سینٹر کسی ہنگامی صورتحال میں مبتلا لوگوں کو ایکسپریس ڈیلیوری کے ذریعہ دوائیں بھجوانے کا انتظام بھی کرے گا۔ ماری فارمیسی نہایت آسان میڈیسن ڈیلیوری کا اہتمام کررہا ہے جب کہ دواؤں کی خریداری کے آرڈرز ویب سائٹ، فون کال، واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے بھی کئے جاسکتے ہیں جن کی ڈیلیوری ملک بھر میں کی جائے گی۔



" اس اقدام کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ ماری فارمیسی پاکستان کے صحت کے شعبہ میں حقیقتاََ ایک گیم چینجرہے۔ انہوں نے ایک چھت کے تلے ایک مکمل ہیلتھ کیئر سینٹر کے سیٹ اپ کو نئے انداز سے تعبیر کیا ہے جو بین الاقوامی کوالٹی اور ہیلتھ سیفٹی کے معیارات کا ہم پلّہ ہے۔ "ان خیالات کا اظہار پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے صدر اور سی ای او جناب عبداللطیف شیخ نے کیا۔

"پاکستا ن میں ایک مکمل ہیلتھ سروسز کی ضرورت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ تیزی سے بدلتے ہوئے لائف اسٹائل میں لوگوں کے پاس اپنی صحت پر توجہ کیلئے وقت کم ہوتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دواؤں اور صحت سے متعلق مشوروں کیلئے آسان رسائی چاہتے ہیں۔ ماری فارمیسی اسی تصور پر مبنی قائم کی گئی ہے جو ہر ایک کیلئے باکفایت دوائیں اور ڈرک پوائزن کی معلومات بآسانی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔لوگ اس سینٹر میں بھی آسکتے ہیں یا ویب سائٹ، سوشل میڈیا یا فون کال کے ذریعہ بھی کہیں سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔" یہ بات ماری فارمیسی کے ہیڈآف آپریشنس جناب شاہ رخ بٹ نے کہی۔

اس کے علاوہ ماری فارمیسی میں تربیت یافتہ فارماسسٹس اور صحت کے ماہرین صحت کی کونسلنگ اور ڈرگ پوائزن کی معلومات فراہم کریں گے۔.وہ ان سینٹرز پر مستند دواؤں کی دستیابی کویقینی بنائیں گے۔ اس وقت ماری فارمیسی سینٹر پی ای سی ای ایس اور ملیر میں کام کررہے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا سینٹر پی ای سی ایچ ایس میں ہے جو کمیونٹی کی فلاح کیلئے ضرورتمندوں کو مفت ہیلتھ چیک اپ کی سہولت فراہم کرے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں