صومالی شہر موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوزکرگئی

صومالی شہر موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوزکرگئی



موغادیشو (ویب ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ میں ایک ٹرک بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر110 پہنچ گئی ہے۔ بارود سے بھرے ٹرک کو صوامی دارالحکومت کے مصروف ترین علاقے میں دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے موقع پر ہی 80 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعد ازاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے۔ یونیورسٹی کے طالب علموں کی بس بھی دھماکے کی زد میں آگئی جس کے بعد لاشیں گلی میں پھیل گئیں۔ دھماکے میں 150 سے زائد زخمی ہوئے، بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی پولیس افسر احمد باشان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس خوفناک دھماکے میں تقریبا 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس ٹرک بم دھماکے کے بعد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ شافی ہسپتال کی انتظامیہ نے آٹھ ہلاکتوں اور درجنوں زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسی طرح مدینہ ہسپتال کی انتظامیہ نے 73 ہلاکتوں اور 54 زخمیوں کا ذکر کیا گیا۔ موغادیشو کے دیگر ہسپتالوں میں بھی زخمیوں کے علاوہ کئی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔
مقامی پولیس نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post