جنید خان کی 15ویںسالانہ TCF ایوارڈز میں شرکت سٹیزن فاﺅنڈیشن کے ٹیچرز کےلئے باعث اعزاز ہے۔

جنید خان کی 15ویںسالانہ TCF ایوارڈز میں شرکت سٹیزن فاﺅنڈیشن کے ٹیچرز کےلئے باعث اعزاز ہے۔

کراچی (4دسمبر(2019 سٹیزن فاﺅنڈیشن(TCF) نے اپنے ٹیچرز اور پرنسپلز کی سال بھر کی کامیابیوں اور کارکردگی کے اعتراف میں 15ویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیاجس میں گلوکار اور اداکارجنید خان نے بطورمہمانِ اعزازی شرکت کی۔



اس تقریب میں کراچی اور اندرون سندھ سے 2,000سے زیادہ ٹیچرز اور پرنسپلز کے علاوہ ادارے کے ہیڈ آفس کے اسٹاف اور سینئر منیجمنٹ نے شرکت کی۔یہ ایوارڈزجنیدخان،سٹیزن فاﺅنڈیشن کے CEOاور دیگر سینئر منیجمنٹ نے سال کی بہترین باصلاحیت ٹیچرز میں تقسیم کئے۔

ایوارڈزکی اس تقریب میں حاظرین سے خطاب کرتے ہوئے جنید خان نے کہا،"سٹیزن فاﺅنڈیشن پاکستان بھر میں بچوں کو معیار ی تعلیم دینے کا زبردست کارنامہ انجام دے رہی ہے۔

"ایک ٹیچر کا کردار کلاس سے باہر بھی طالب علم کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ قائم کرنے سے وہ ان کی زندگی کے ہر پہلو کےلئے رہنمائی فراہم کرسکتا ہے ©" یہ بات بھی نامور فنکار نے اپنے خطاب میں کہی۔

یہ ایوارڈز اس سال کے دوران میںدرج ذیل کیٹگریز میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی ٹیچرز کو پیش کئے گئے:

۱۔ سروس اور حاضری کے ایوارڈز
۲۔ ٹیچرکی اہلیت کے ایوارڈز
۳۔ پورے اسکول کے انڈیکس (WSI) ایوارڈز ۔ اسکول KPIsکی مجموعی کارکردگی
۴۔ بورڈ/میٹرک ایوارڈز

ان کے علاوہ میٹرک بورڈ کے امتحان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو بھی ایوارڈز دئیے گئے۔

TCFنجی شعبہ میںسب سے زیادہ خواتین کو ملازمت دینے والا ادارہ ہے جس میںپاکستان بھر میںکراچی سے کشمیر تک پھیلے ہوئے 1,567 اسکولوں کے نیٹ ورک میں 12,000سے زیادہ خواتین ٹیچرز اور پرنسپلز کام کررہی ہیں۔یہ ٹیچرز اور پرنسپلز TCFکی تعلیمی تحریک کا اہم ترین حصہ ہیںجو روزانہ 252,000طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کو مثبت تبدیلی کا ایجنٹ بنانے کی تربیت فراہم کررہی ہیں۔ یہ ٹیچرزملک کے دور دراز علاقوں میں قائم TCFاسکولوں میں علم کی روشنی پھیلارہی ہیں اور ان کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم کے حصول کو ممکن بنارہی ہیں۔

"ایک اچھا استادزندگیاں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایک اچھی پرنسپل اسکو ل کو نظم وضبط اور خلوصِ دل کے ساتھ چلاسکتی ہے اور ٹیچرز اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہے کہ وہ اورزیادہ محنت کریںاوراپنی کارکردگی کو مزیدبہتر بنائیں۔آ ج TCFالمنائی اپنی کامیابی کے راستے پرگامزن ہے اور اپنی کمیونٹیز میں بہتر تبدیلی کے لئے کوشاں ہے۔یہ کامیابی ایک بڑی حد تک ہماری ٹیچرز کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

۔ ۲ ۔

تمام پرنسپلز اور ٹیچرز نے اپنے طلبہ کی علمی ، اخلاقی اور روحانی ترقی کےلئے خود کو وقف کردیا ہے۔وہ اپنے طلبہ کےلئے اپنائیت کا احساس رکھتی ہیں اور ان کی اپنے بچوں کی طرح پرورش کرتی ہیں۔مختصر یہ کہ وہ پاکستان کے بچوں کو تعلیم دینے کے ہمارے مشن میں بھرپورتعاون کررہی ہیں"

یہ بات TCFکے CEOاور صدر سید اسد ایوب احمد نے کہی۔

TCFسمجھتا ہے کہ اپنے تمام اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کےلئے پرنسپلز اور ٹیچرز کی خصوصی تربیت ہونااوّلین ضرورت ہے۔ٹیچرز کلاس میں اپنے طلبہ کی رہنمائی کرتی ہےں تو پرنسپلز پورے اسکول کے تمام طلبہ کی رہنمائی کی ذمہ دار ہوتی ہےں۔اس لئے ہماری تربیتی ٹیم ہر سال ٹیچر اور پرنسپل کےلئے توسیعی تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔

ٹیچرز کےلئے ان کی تربیتی ضروریات کے لحاظ سے موڈیول ڈیزائن کئے گئے ہیں جوان کو کلاس روم منیجمنٹ سے لے کرویژوئل ایڈز کے استعمال کی ترغیب دینے پر مشتمل ہیں۔دوسر ی طرف پرنسپلزموثر اسکول لیڈرشپ کےلئے تربیت حاصل کرتی ہیں۔ان کی تربیت میں کمیونی کیشن کی صلاحیتوں، اختلافات کی منیجمنٹ، اختیار دینے ، ترجیح دینے اور کارروائی انجام دینے کے کورسز شامل ہیں۔ اس کا مقصد سیکھنے کا ماحول پیدا کرنا اور اسے قائم رکھنا ہے جو کلاس رومز میں سیکھنے کا بھرپور جذبہ پیداکرنے کا سبب ہواور طلبہ کوتعلیمی کامیابیوں کے حصول میں معاون ہو۔طلبہ کو مزید مصروفیات فراہم کرنے کےلئے TCFنے مختلف مقامات پر اپنے اسکولوں میں e-Learning AV roomsقائم کئے ہیں۔ ٹیچرز کو اپنی تربیت اور طلبہ کو آپس میںمل جل کر پڑھنے کےلئے ان AV roomsکو استعمال کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔

TCFکو یقین ہے کہ اچھے ٹیچرز اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور وہ بہترین تعلیمی نتائج کےلئے اس اثاثہ میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ TCFمیں ٹیچرز اپنے جذبے اور عزم کے ساتھ مختلف نسلوں کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تربیتی ضروریات کے مطابق ان میں سیکھنے اور نصاب کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں۔

TCF کے بارے میں: سٹیزن فاﺅنڈیشن(TCF)اس حقیقت کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ آگاہی اور اچھی تعلیم پر مبنی معاشرہ ہی ایکترقی کی راہ پر گامزن ریاست کی تشکیل کرتا ہے اور اپنے شہریوں میںبدلتے ہوئے وقت کی اقدار کو اپنانے اور اس کے ساتھ چلنے کی قابلیت بخشتاہے۔1995میں شہریوں کے ایک گروپ نے یہ غیرمنافع بخش ادارہ قائم کیا جو تعلیم کے ذریعہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانا چاہتے تھے۔24سال بعد ابTCFکا شمارپاکستان میں کم مراعات یافتہ طبقے کےلئے تعلیم کے شعبہ میںخدمات انجام دینے والے سب سے بڑے اداروں میں ہوتا ہے۔TCF پاکستان کے شہری مضافاتی علاقوں اور دیہی کمیونیٹیز میںماڈل خصوصی طور پر قائم کئے گئے اسکولوں میںمعیاری تعلیم فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ادارہ اس بات کو یقینی بناتاہے کہ ان اسکولوں میںطالبات کی تعداد طلبہ کی مجموعی تعداد کا 50%ہو۔ اپنے اس مقصد کے حصول اور اسکولوں میں انرولمنٹ میں بہتری لانے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئے TCF پاکستان بھر میں سرکاری اسکولوں کو بھی اڈاپٹ کررہی ہے۔www.tcf.org.pk

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post