تعلیم کے فروغ کے لیے دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے تحت 16ویںTCF گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

تعلیم کے فروغ کے لیے دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے تحت 16ویںTCF گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

ٹورنمنٹ فیصل بینک کی ٹیم نے جیت لیا ،سیلم پلیکس کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی



کراچی: دی سیٹیزنز فاونڈیشن کے تحت 16ویں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد، شہر کے ممتاز گالفرز نے ٹی سی ایف کی تعلیم مہم کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت کی، دو روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کراچی گالف کلب کارساز میں کیا گیا تھا جس کامقصد دی سیٹیزنز فاونڈیشن اسکولوں کے سندھ بھر میں دوپہر کی شفٹوں میں زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی معیارکومزید بہتر بنانے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔ اس سال منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں 116 گالفرز پر مشتمل 29 ٹیموں نے حصہ لیا، اور ٹیکساس اسکریمبل فارمیٹ کے تحت میچز کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ٹی سی ایف کے مشترکہ بانی اور ڈائریکٹر مشتاق چھاپڑا کا کہنا تھا کہ گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام گالفرز کے حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی گالف کلب کی ٹیم ہماری کارپوریٹ اسپانسر ہے، اور ہم ان سمیت ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے بچوں کے لیے بہتر تعلیم کے مواقع پیدا کرنے میں ہمارا ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے، اس سے لوگوں کو مثبت تبدیلی کا ایجنٹ بننے میں معاونت ملتی ہے اور ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس ہم مقصد کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔ 

مقابلے کی کیٹگریز ونر نیٹ، رنرزاپ نیٹ، لونگیسٹ ڈرائیو، کلوزیسٹ ٹو پن اور ہول ان ون رکھی گئی تھیں، جبکہ تقریب کے لیے فیصل بینک، پیپسی، سامبا بینک، بینک الحبیب، اور حبیب میٹرو بینک سمیت دیگر رچ لیدرزفار گلوز کے رضوان رشید، ٹی شرٹس کے لیے Selimpex International کے عمران گھی والا، جرابوں کے لیے انٹرلوپ کے مصدق ذوالقرنین، مشروب اور پانی کے لیے پاکستان بیوریجز کے یاسین قاسم، سنی پلاسٹ کے لیے یونی فیروز جبکہ موسپیل کے لیے ایبٹ کا تعاون حاصل رہا۔

اس موقع پرچیئرمین اینڈ کوفاونڈر دی سیٹیزنز فاونڈیشن کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں کیٹگریز کے حساب سے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔







Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post