اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 دسمبر، 2019

ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ” امیجن کپ 2020“ کا اعلان کر دیا، یہ ایک سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے

 

ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ” امیجن کپ 2020“ کا اعلان کر دیا، یہ ایک سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے



اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن نے مائیکروسافٹ پاکستان کے اشتراک سے ” امیجن کپ 2020“ کا اعلان کر دیا ،یہ اعلان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کیا گیا ۔امیجن کپ سالانہ گلوبل ٹیکنالوجی مقابلہ ہے جس کی میزبانی مائیکروسافٹ کارپوریشن کرتی ہے جس کا مقصد دنیا کے مشکل ترین چیلنجوں کے حل کیلئے نوجوان ٹیکنالوجیسٹ کوحصہ لینے کاموقع فراہم کرتاہے ۔ 2003سے شروع ہونے والا امیجن کپ نہ صرف ایک مقابلہ ہے بلکہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت دنیا کو مختلف حل پیش کیئے جاتے ہیںبلکہ یہ جدت پسندوں کیلئے سنہری موقع بھی ہے کہ وہ اپنے خیالات دنیا کے سامنے لائیںاورایک لاکھ ڈالر انعام بھی جیتیں۔

امیجن کپ2020 کے اعلان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری ،مائیکروسافٹ کنڑی جنرل منیجر عابدزیدی ،مائیکروسافٹ کنڑی ایجوکیشن لیڈجبران جمشید بھی موجود تھے۔امیجن کپ کامقابلہ دنیا بھر میں وسیع آن لائن پہنچ رکھنے والی ایچ ای سی کی ایجوٹی وی پر لائیو دکھایاجائے گا۔رواں سال ہائر ایجوکیشن کمیشن وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے مائیکروسافٹ پاکستان کے تعاون سے اس مقابلے کاانعقاد کررہی ہے۔

امیجن کپ 2020جدت ،ٹرانسفارمیشن(اطلاعات کی منتقلی)اورکل کیاہونے والاہے سے متعلق ہے یہ پروگرام طلباءکوحقیقی سماجی مسائل کوٹیکنالوجی کے ذریعہ حل کرنے کانہ صرف موقع فراہم کرتاہے بلکہ انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیتاہے ۔چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن طارق بنوری نے اس موقع پر کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے طلباءعالمی پروگرام میں حصہ لیں گے یہ ہم سب اورپاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ۔

اس موقع پر جبران جمشید نے امیجن کپ2020کوطلباءکیلئے نادر موقع قراردیاہے، طلباءدنیا کومختلف مسائل کے حل کیلئے ٹیکنالوجی کی بدولت بہتر حل دے پائیں گے ،وزیر حکومت فواد چوہدری کاکہناتھا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،ٹیکنالوجی کی بدولت معاشی ترقی کے مواقع پیداہوتے ہیںانہوں نے کہاکہ ایچ ای سی اورمائیکروسافٹ کایہ پروگرام معاشی ترقی کاانقلاب لائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں میں وسطی ایشیاءاورافریقی ممالک میں پاکستان کاپراجیکٹ جمع کرانے والوں میں پہلانمبرتھا اورپوری دنیا میں پاکستان کی پوزیشن تیسری تھی۔ امیجن کپ2020 میں بہت سے پسماندہ اوردور افتادہ علاقوں کوبھی شامل کیاگیاہے جن میں حیدرآباد،رحیم یارخان ،مظفرآباد،نوابشاہ ،راولاکوٹ ،سکھر اورکوئٹہ شامل ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں