ڈولمین مال کا 27 ویں ڈولمین شاپنگ فیسٹیول کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج تحسین

ڈولمین مال کا 27 ویں ڈولمین شاپنگ فیسٹیول کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج تحسین 

کراچی: پاکستان میں پسندیدہ شاپنگ مال ، ڈولمین مال کا 27ویں ڈولمین شاپنگ فیسٹیول کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم پیدائش پر خراج تحسین، کلفٹن ، طارق روڈ اور حیدری سمیت تینوں مالز میں صارفین سے خوشی کے اظہار کے لیے رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیاتقریب میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی خصوصی شرکت، رنگارنگ تقریبات میں پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا اس موقع پر شرکاءمیں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ FM89ِ FM 107اور ایف ایم 91کی جانب سے خصوصی نشریات بھی نشر کی گئیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں کراچی کرکٹ فیسٹیول کو خاص اہمیت حاصل ہے، اس موقع پر ساﺅنڈآف کولاچی میوزک بینڈ نے سامعین کی خوب توجہ حاصل کی اور داد سمیٹی، اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد ڈولمین مال طارق روڈ اور حیدری میں بھی کیا گیا جہاں اسکول کے بچوں کی پرفارمنس نے شائقین کے دل موہ لیے۔ 




اس موقع پر جنرل منیجر مارکیٹنگ اور کمیونیکشنز نورین اے خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آزادی ایک نعمت ہے، اور ہمیں اس آزادی جیسی نعمت سے لطف اندوز ہونے کا موقع اپنے قائد کی وجہ سے نصیب ہوا ہے جس پر ہم بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شاپنگ فیسٹیول سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم شاپنگ مال میں صارفین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس قسم کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں، آج کی تقریب کا مقصد اپنے قائد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post