کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی، عماعت میں 19 گھر تھے : لوگوں کو کیسے بچایا گیا : دیکھئے

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی، عماعت میں 19 گھر تھے : لوگوں کو کیسے بچایا گیا : دیکھئے

کراچی ( ٹی او سی نیوز 30 دسمبر2019): کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی سومرا گلی میں 6 منزلہ عمارت گر گئی۔ عمارت ایک طرف جھکنے پر تمام مکینوں کو بروقت نکال لیا گیا تھا، گرنے والی عمارت میں موجود 19 فلیٹس میں شہری رہائش پذیر تھے، مخدوش عمارت جس جگہ گری اس جگہ پر خالی گودام تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مخدوش عمارت  گرنے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق 19فلیٹس پر مشتمل عمارت گر گئی ہے۔ گرنے والی عمارت کے 19 فلیٹس میں شہری رہائش پذیر تھے۔عمارت کے ستون پھٹنے کی اطلاع پر فوری کاروائی کی گئی۔ زر ائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ مخدوش عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ٹیرھی ہو گئی تھی۔

عمارت گرتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عمارت کی بجلی بھی منقطع کر دی تھی۔مخدوش عمارت سے متعلق کے حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیادوں پر دراڑیں پڑنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کی گئی۔مخدوش عمارت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 3 سال قبل بلڈنگ کے بیسمنٹ میں گودام میں آگ لگی تھی جس کے باعث عمارت متاثر ہوئی،خوش قسمی سے عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



Previous Post Next Post