سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ 7th Sky Entertainmentکی نئی دلکش پروڈکشن "دیوانگی"جلد آپ کے دل جیتنے کےلئے آرہی ہے۔

سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ 7th Sky Entertainmentکی نئی دلکش پروڈکشن "دیوانگی"جلد آپ کے دل جیتنے کےلئے آرہی ہے۔

کراچی : دل ِ گمشدہ کی شاندار کامیابی کے بعدانٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامورپروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی ایک اور دل موہ لینے والی کہانی "دیوانگی".لارہے ہیں۔



سعدیہ اختر کی خوبصورت تحریر اور باکمال ڈائریکٹرذیشان احمد کی زیرِہدایات تیار ہونے والے ڈرامے دیوانگی کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں آپ کے فیورٹ دانش تیمور اور ورسٹائل اداکارہ حبہ بخاری ، جب کہ دیگر اہم فنکاروں میں شامل ہیں علی عباس، زویا ناصر، محمود اسلم، نداممتاز، عصمت زیدی، نورالحسن، پروین اکبراورحمیرا بانو ۔



دیوانگی کی کہانی ایک پرجوش لڑکی نگین فیاض کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محنت کے ذریعہ غربت کی زنجیروں کو توڑ کر زندگی میں کچھ بننا چاہتی ہے۔ بدقسمتی کے ان اندھیروں میں اس کی ملاقات منصور درانی سے ہوتی ہے جو بہت جلد ایک سیاستدان بننے والاہے اور اس کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے۔دونوںمشکل حالات میں آگے بڑھتے ہیں جس کے باعث غلط فہمیاں اور ناکامیاں ان کے راستے کی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ تاہم غلط فہمیوں ، جذباتی صورتحال اور زندگی کی تلخ حقیقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی محبت کا سفر جاری رہتا ہے۔ .

کہیںدیپ جلے ، رمزِ عشق اور ڈر خداسے جیسی یادگارپروڈکشنز پیش کرنے والے مشہورومعروف انٹرٹینمنٹ ہاﺅس کی جانب سے ناظرین کےلئے ایک اور چونکادینے والی کہانی"دیوانگی " جلد ہی جیو انٹرٹینممنٹ پر آن ایئر ہوگی۔

7th Sky Entertainment پاکستان کا سب سے بڑا پروڈکشن ہاﺅس ہے جس کے سربراہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔ پاکستا ن کی اعلیٰ ترین براڈکاسٹ اینڈ انٹر ٹیمنٹ کمپنی کی حیثیت سے 7th Sky Entertainment نے اب تک کئی بلاک بسٹر اور ایوارڈوننگ سیریلز پیش کی ہیں جن میں دام، دوراہا، شہرزاد، مراة العروس، میر ی ذات ڈرہ ¿ بے نشاں، میرے مہربان، میرے چارہ گر، روشن ستارہ، ایک پل، نورِ زندگی ، تم کون پیا، خالی ہاتھ، حدت،محبت تم سے نفرت ہے، گوہرِ نایاب اور ماں شامل ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post