-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 دسمبر، 2019

بے نظیر انکم سپورٹ سے 8 لاکھ افراد کا نام نکال لیا گیا، وجہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ یہ ضرور پڑھیں

 

بے نظیر انکم سپورٹ سے 8 لاکھ افراد کا نام نکال لیا گیا، وجہ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ یہ ضرور پڑھیں

اسلام آباد (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) حکومتی ٹیم کی انتھک محنت سے وہ نام سامنے لائے گئے جو بے نظیرم انکم سپورٹ لینے کی اہلیت نہیں رکھتے تھے۔ یہ افراد امیروں میں شمار ہوتے ہیں اور کئی بار بیرون ملک بھی سفر کر چکے ہیں۔ یہ افراد کئی سالوں سے سیاسی پارٹیوں کی اشیرباد سے یہ فنڈ کھاتے رہے ہیں۔ ٹیم نے ایسی فہرست تیار کی ہے جسے دیکھ کر ایک عام اور شریف النفس انسان بھی شرمندہ ہوجائے۔ غریبوں کے لئے شروع کیا جانے والا یہ یہ پروگرام سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے امیر اور متوسط طبقے کے لوگ لے رہے تھے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں اعدادوشمار پیش کئے جس کے مطابق پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں ایک لاکھ 53 ہزار 502 افراد ایسے ہیں جنہوں نے ایک بار بیرون ملک سفر کیا۔

ایک لاکھ 95 ہزار 364 افراد کے شوہر یا بیوی ایک مرتبہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔ دس ہزار 476 افراد ایسے ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک کا سفر کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 319 افراد کی بیوی یا شوہر ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک گئے ہیں۔

اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والوں میں سے 692 افراد کے نام پر ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ 43 ہزار 746 افراد کے شوہر یا بیوی کے نام پر بھی ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق وظیفہ لینے والے 24 ہزار 546 افراد کا ماہانہ فون بل ایک ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار 767 مستفید افراد کے خاوند یا بیوی کے فون کا بل بھی 1000 سے زائد ہوتا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق 666 افراد اور 580 اہل خانہ ایسے ہیں جنہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایگزیکٹو سنٹرز کا انتخاب کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ سے امداد لینے والے 36 ہزار 970 خاندانوں کے تین یا اس سے زائد افراد نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کے ایگزیکٹو مراکز کا رخ کیا۔ 14 ہزار 370 افراد خود ریلوے، پوسٹ آفس یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین ہیں جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار 826 امداد حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ ہیں جو ان اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سونے کی چوڑیاں پہنے گاڑیوں سے اتر کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کرنے والوں کو فہرست سے نکالنے میں کئی ماہ لگے۔

ثانیہ نشترنے بتایا میں نے کئی ماہ بار بار برقع پہن کر بی آئی ایس پی مراکز کا دورہ کیا اور شدت سے محسوس کیا کہ اس فنڈ سے غیر مستحق لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

مجال ہے پی پی اپنی غلطی مان کر قوم سے معافی مانگ لے۔ حکومتی اس فیصلے پر پی پی وزیر با تدبیر فرماتے ہیں کہ پروگرام سے مستحق افراد کو نکالنا افسوسناک عمل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کے نام نکالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق افراد کے نام نکالنا ایک ظالمانہ عمل ہے اور ظالموں کو اپنا انجام یاد رکھنا چاہئے،سلیکٹڈ حکومت یہ ہرگز نہ بھولے کہ اپنا کیا بھگتنا بھی پڑتا ہے، شیخ رشید چڑھتے سورج کے پجاری ہیں، سندھ کے عوام شیخ رشید کا لاڑکانہ آنے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کے نام نکالنا 8 لاکھ خاندانوں کو مشکل سے دوچار کرنے کے مترادف ہے،غریبوں کو لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریاں فراہم کرنے کے دعوے کرنے والے جھوٹے، فریبی، مکار ثابت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 8 لاکھ افراد کے نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےنکالنےکا چیف جسٹس آف پاکستان سےسوموٹو لینے کی درخواست بھی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں