پشاور میں یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کی ٹرافی کی رونمائی ، سپر آٹھ مرحلے کا شیڈول جاری

پشاور میں یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کی ٹرافی کی رونمائی ، سپر آٹھ مرحلے کا شیڈول جاری 

پشاور، 14 دسمبر 2019۔ پشاور کا طہماس خان اسٹیڈیم یوفون خیبرپختونخوا فٹبال کپ کے پہلے ایڈیشن کے سپر آٹھ مرحلے کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں آٹھ ٹیموں نے رسائی حاصل کی ہے اور اب ان کا باہمی طور پر ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا ۔ ان ٹیموں میں پشاور کمبائنڈ ایف سی، آتش ایف سی ٹانک، بنوں ریڈ ایف سی ، ڈی ایف اے گرین ایف سی کوہاٹ، شاہ ایف سی چارسدہ، ڈی ایف اے ایف سی صوابی، ڈی ایف اے ایف سی چترال اور پاک روز ایف سی ہری پور شامل ہیں۔ 



اس موقع پر طہماس خان اسٹیڈیم میں پہلے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ سپر آٹھ مرحلے میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی ہاتھ میں لینے کا موقع ملا اور انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں اور محنت کا بھرپور مظاہرہ کرکے اسے حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ 

ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر ٹورنامنٹ کا باضابطہ گیت بھی جاری کیا گیا۔ یہ گیت پشاور کے مقامی گلوکار اور نغمہ نگار سیف علی خان نے گایا اور اسکا عنوان '' یہ کھیل ہے ہمارا، یہ جیت ہے ہماری'' ہے۔ اس گیت کو نظیف مقصود نے ترتیب دیا جبکہ محمد فرقان احمد نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے۔ یوفون کی جانب سے اس گیت کی تیاری کے ذریعے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اسے قومی سطح پر سامنے لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ 

قبل ازیں، 21 شہروں میں کوالیفائرز منعقد ہوئے اور پھر سٹی چیمپیئنز نے ایلی منیٹرز میں ایک دوسرے کو پچھاڑ کر سپر آٹھ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ شہر کی سطح پر کامیاب ٹیمیں اب سیمی فائنلز میں رسائی کے لئے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ سیمی فائنلز 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ 17 دسمبر کو فائنل منعقد ہوگا۔ 

خیبرپختونخوا میں اس چیمپیئن شپ کا آغاز یوفون بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کی کامیابی کے بعد کیا گیا ۔بلوچستان میں سال 2017 سے اب تک اسکے تین ایڈیشنز منعقد ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں آخری ٹورنامنٹ مارچ 2019 میں ہوا اور افغان چمن ایف سی نے اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ 

اس چیمپیئن شپ میں 21 شہروں کے 960 نوجوان فٹبالرز کو اپنی غیرمعمولی صلاحیتیں اور مہارت کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا۔ مجموعی طور پر 64 فٹبال کلبز نے ٹرافی جیتنے کے لئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ 

یوفون کے برانڈ ایمبسڈرز اور بلوچ فٹبال اسٹارز جدید خان پٹھان اور ریاض احمد نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور نوجوان فٹبالرز کو کوچنگ اور رہنمائی و کارآمد معلومات فراہم کیں ۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post