چترال سکاؤٹس کی ڈبل کیبں گاڑی حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، گزشتہ روز گاڑی حاثے میں شہید ہوگئے تھے
جہاں چترال سکاءوٹس کے دستوں نے اُنہیں سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وائس پرنسل رشید الحسن کی مدت ملازمت میں صرف دو ماہ باقی تھے ۔ اس حادثے میں ایجوکیشن آفیسر و پرنسپل ابراہیم اور لانس ناءک سمیع اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فرنٹیر پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر چترال سے مستوج جارہے تھے ۔ کہ مستوج کے قریب کروئی دیری کے مقام پر خراب سڑک عبور کرتے ہوئے ڈبل کیبن بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال کے کنارے جا گری ۔ جس کے نتیجے میں سکول کے وائس پرنسپل سید الرحمن ، ڈرائیور حفیظ اللہ اور نائیک حفیظ اللہ موقع پر شہید ہوئے ۔ جبکہ پرنسپل ابراہیم اور ناءک سمیع اللہ کو شدید زخمی حالت میں چترال پہنچا کر سی ایم ایچ پشاور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے ۔