الکرم سٹوڈیو نے اپنے توسیعی پروگرام کے تحت فیصل آبادمیںسب سے بڑے اسٹور کا افتتاح کردیا ۔

الکرم سٹوڈیو نے اپنے توسیعی پروگرام کے تحت فیصل آبادمیںسب سے بڑے اسٹور کا افتتاح کردیا ۔

کراچی :  اپنے دلکش اور منفرد ڈیزائنوں اور اعلیٰ معیار کےلئے مشہور الکرم اسٹوڈیوز نے جڑانوالہ روڈ ، فیصل آباد پر اپنے نیٹ ورک کے سب سے بڑے اسٹوڈیوکا افتتاح کردیا۔

اپنے مشہور برانڈ کے اس46ویں اسٹور کے افتتاح کے سلسلے میں اس آﺅٹ لیٹ پر ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 



جب کہ نامور اداکارہ اور برانڈ ایمبسیڈرعائزہ خان کی شرکت نے اس تقریب کی رونق دوبالا کردی ۔ان کے علاوہ دیگر بااثرافراد، بلاگرز اور میڈیا کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے ۔

افتتاحی تقریب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا"الکرم کا نام ہی میرے اندر فخر اور خوشی کا احساس پیداکرتا ہے اور مجھے ان کی برانڈ پارٹنر ہونے پر بے حدخوشی محسوس ہوتی ہوں۔یہ افتتاح برانڈ کے لئے ترقی کی راہ میںایک اورسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول فیبرک تیار کرتے ہیں"۔

الکرم کے پہلے اسٹوڈیو کا افتتاح 2011میں ہوا تھا اور یہ پاکستان کے شاندار اور باکفایت لائف اسٹائل برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں قائم ہونے والانیا اسٹوڈیو ہر عمر کی خواتین کے لئے ایک بھرپور ورائٹی پیش کرتا ہے جن کو موجودہ اور روایتی ڈیزائنوں اور باکمال ایسسیریز کاایک آئیڈیل امتزاج پسند کرتی ہیں۔

فیشن فیبرکس اور ہوم ٹیکسٹائلز کے صف اوّل کے برانڈہونے کے ناطے الکرم اسٹائلش، ٹرینڈی اور اعلیٰ ترین معیار کی پروڈکٹس پیش کرتا ہے جو ہمارے صارفین کی زندگی میں مزید رنگ بھردیں۔الکرم کا آن لائن اسٹوڈیوآپ کو ایک ہی چھت کے نیچے ایک سے ایک بہترین انتخا ب پیش کرتا ہے یعنی الکرم اسٹوڈیو میں مردوں سے لے کر بچوں تک اور ہوم لینن تک ہر ایک کےلئے بہت کچھ ہے اور اس کے علاوہ ہر عمر کی خواتین کےلئے بغیر سلے اور تیار لباس کی رینج بھی موجود ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post